جموں/عظمیٰ نیوز سروس/سرحدی سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) نے بدھ کے روز جموں و کشمیر کے سانبہ ضلع میں بین الاقوامی سرحد پر ایک پاکستانی درانداز کو حراست میں لیا۔حکام نے بتایاکہ الرٹ بی ایس ایف دستوں نے رام گڑھ سیکٹر میں بارڈر آئوٹ پوسٹ بھلر کے سامنے ایک بزرگ پاکستانی کی نقل و حرکت کو دیکھا اور بعد میں جب وہ اس طرف گھس آیا تو اسے چیلنج کیا۔ان کا کہنا تھا کہ چیلنج کیے جانے پر وہ رکا اور ابتدائی پوچھ گچھ سے معلوم ہوا کہ اس نے نادانستہ طور پر سرحد پار کی تھی۔حکام نے بتایا کہ جلد ہی ضروری رسمی کارروائیوں کو مکمل کرنے کے بعد اسے وطن واپس بھیج دیا جائے گا۔