عاصف بٹ
کشتواڑ//عیدالفطر کے سلسلے میں کشتواڑ قصبہ میں خراب موسمی صورتحال کےباوجود خریداری کیلئے عوام کی بھاری بھیڑ دیکھنےکو ملی ۔گزشتہ کئی روز سے بازاروں میں لوگوں کی بڑی تعداد خریداری کرتی رہی۔جمعرات کوبھی صبح سے ہی عوام کا سیلاب امڈ آیا جس دوران بازار کے مصروف ترین مقامات پر بھاری بھیڑ سے ٹریفک نظام کو بھی خلل ہوا۔ جہاں بازاروں میں بھاری رش دیکھنے کو ملا اور لوگوں نے جمکر خریداری کی۔
بچوں، خواتین و نوجوانوں نے کروڑوں روپے کی خریداری کی جن میں کپڑے ، کھانے پینے کی اشیا کی خریداری کی ۔اس دوران آسمان چھوتی قیمتوں سے بھی عوام سخت پریشان حال ہے۔ مقامی لوگوں نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ انتظامیہ کی جانب سے گوشت، مرغ و سبزیوں کیئے جاری کی گئی ریٹ لسٹ صرف نام کی ہی رہی جبکہ دوکانداروں نے من مانی قیمتوں پر گوشت ،سبزی و دیگر سامان فروخت کیا۔قصبہ کے دوکانداروں نےبتایا کہ انتظامیہ کی جانب سے مقرر قردہ قیمتوں پر سامان فروخت کرنا ناممکن ہے کیونکہ آئے روز قیمتوں میں تبدیلی کے سبب وہ بھی سخت پریشان ہیں۔