عظمیٰ نیوزسروس
ڈوڈہ//خطہ چناب ڈوڈہ کے گندو علاقے میں پولیس نے مصدقہ اطلاع ملنے پر رہائشی مکان سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کر کے کئی افراد کو حراست میں لیکر معاملے کی تحقیقات شروع کردی ۔ پولیس کو مصدقہ اطلاع ملی کہ گندو ڈوڈہ کے ایک گھر میں اسلحہ و گولہ بارود چھپا دیا گیا ہے ۔ اطلاع ملنے کے بعد پولیس نے علاقے کا محاصرہ کیا اور متعلقہ گھر کی تلاشی لی جس کے دوران پولیس نے کئی گولیوں کے راونڈ ، بندوق اور دوسرا گولہ بارود برآمد کر لیا اور گھر کے مکینوں سمیت کئی افراد کو حراست میں لیکر معاملے کی تحقیقات شروع کردی ۔