عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر // مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے ہفتہ کے روز جموں و کشمیر کرکٹ ٹیم کو پہلی بار رانجی ٹرافی جیتنے پر مبارکباد دیتے ہوئے اسے خطے کے لئے ایک قابل فخر اور تاریخی لمحہ قرار دیا۔ایکس پر ایک پوسٹ میں، شاہ نے جموں و کشمیر کے نوجوانوں کو، خاص طور پر ٹیم جموں و کشمیر کو ان کی پہلی رنجی ٹائٹل جیت کے ساتھ تاریخ لکھنے پر دلی مبارکباد دی۔انہوں نے کہا کہ یہ کامیابی ہر شہری کو بے حد فخر سے بھر دے گی اور مرکز کے زیر انتظام علاقے میں ہونے والی تبدیلی کی عکاسی کرتی ہیشاہ نے مزید کہا کہ جموں و کشمیر میں رونما ہونے والی تبدیلیوں نے اس کے نوجوانوں کے لیے ایک نئی شناخت بنائی ہے، جو امن، ترقی اور خوشحالی کے اصولوں سے کارفرما ہے، جسے انہوں نے نئے جموں و کشمیر کی رہنما قوت کے طور پر بیان کیا۔