محمد تسکین
بانہال // جمعہ کی علی الصبح جموں سرینگر قومی شاہراہ پر رامسو کے ہنگنی علاقے میں مرغوں سے لدی ایک گاڑی کے حادثے میں ایک شخص ہلاک جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا ہے۔ پولیس کے مطابق منی ٹرک نمبر HR-56C /2850 پنجاب سے سرینگر کی طرف آنے کے دوران رامسو کے ہنگنی علاقے میں ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوکر نیچے کھائی میں گر گئی ۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ہمالین کیو آر ٹی رامسو اور این جی او بانہال والینٹرس کے رضاکاروں کی ٹیمیں فوراً جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ اس حادثے میں ٹرک ڈرائیور وکاس کمار ساکنہ پنجاب کی موت موقع پر ہی واقع ہوگئی تھی جبکہ ٹرک کے زخمی کلینر کو فوری طور پر رامسو ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد اسے سب ڈسٹرکٹ ہسپتال بانہال اور وہاں سے مزید اور بہتر علاج کیلئے اسے گورنمنٹ میڈیکل کالج اننت ناگ منتقل کیا گیا ہے ۔ پولیس نے ایک کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کردی ہے ۔