عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر // وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ یہ فیصلہ جموں و کشمیر کی ترقی کیلئے اہم سنگ میل ہوگا۔سوشل میڈیا ایکس پر ایک پوسٹ میں پی ایم نے کہا کہ سرینگر ہوائی اڈے کی توسیع سے متعلق کابینہ کا فیصلہ جموں و کشمیر کی معیشت کو فروغ دے گا۔انہوں نے کہا کہ اس سے رابطہ مضبوط ہوگا اور سیاحت کی حوصلہ افزائی ہوگی۔