سید عابد رشید شاہ چندی گڑھ تبادلہ کیلئے ذمہ داریوں سے فارغ
سرینگر //نوکر شاہی میں بڑے پیمانے پر ردوبدل کرتے ہوئے، جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے جمعہ کو انتظامیہ کے مفاد میں 22آئی اے ایس اور جے کے اے ایس افسران کے تبادلے اور تعیناتی کا حکم دیا ۔ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹکی طرف سے جاری کردہ 20فروری 2026کے گورنمنٹ آرڈر نمبر 230-JK (GAD) کے مطابق کئی سینئر افسران کو نئی ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔ اشونی کماکو فنانشل کمشنر (ایڈیشنل چیف سکریٹری)، پاور ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے طور پر تعینات کیا گیا ہے۔ وہ محکمہ کان کنی کے انتظامی سیکرٹری کا اضافی چارج بھی سنبھالیں گے۔ ڈاکٹر آشیش چندر ورما، فنانشل کمشنر (ایڈیشنل چیف سیکریٹری)، محکمہ سیاحت، محکمہ زراعت کی پیداوار کے انتظامی سکریٹری کا چارج بھی سنبھالیں گے۔شیلیندر کمار کا تبادلہ کر کے انہیں فنانشل کمشنر محکمہ خزانہ کے طور پر تعینات کیا گیا ہے۔ ایم راجو کمشنر/سکریٹری، جی اے ڈی، صحت اور طبی تعلیم کے محکمہ کے انتظامی سکریٹری کا اضافی چارج بھی سنبھالیں گے۔ آر ایلس ویز، آئی اے ایس ( 2005) کو کمشنر/ سکریٹری، پلاننگ، ڈیولپمنٹ اور مانیٹرنگ ڈیپارٹمنٹ کے طور پر تعینات کیا گیا ہے، اور وہ اضافی طور پر ایڈمنسٹریٹو سکریٹری، انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ کا چارج بھی سنبھالیں گی۔ یشا مدگل، آئی اے ایس(2007)کو کوآپریٹیو ڈیپارٹمنٹ کے کمشنر/ سکریٹری کے طور پر تعینات کر دیا گیا ہے۔ڈاکٹر شاہد اقبال چودھری، آئی اے ایس( 2009)کو کمشنر/سکریٹری، یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ میں تعینات کیا گیا ہے۔ڈاکٹر پیوش سنگلا، سکریٹری، آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ، عوامی شکایات کے محکمہ کے انتظامی سکریٹری کا اضافی چارج بھی سنبھالیں گے۔
بابیلا رکوال،جے کے اے ایس، کو کمشنر/سیکرٹری، سائنس اور ٹیکنالوجی ڈیپارٹمنٹ تعینات کیا گیا ہے۔ انجلی سہراوت کو مشن ڈائریکٹر، جل جیون مشن کے طور پر مقرر کیا گیا ہے۔ ندھی ملک کو انسپکٹر جنرل آف رجسٹریشن، جے کے تعینات کیا گیا ہے۔اویس احمد، کو ڈائریکٹر، سکل ڈیولپمنٹ، تعینات کیا گیا ہے۔ڈاکٹر ساگر ڈی دتاترے کو ڈائرکٹر، خوراک، سول سپلائیز اور کنزیومر افیئر، کشمیر تعینات کیا گیا ہے۔ اطہر عامر الشفیع خان کو بڈگام کے ڈپٹی کمشنر کے طور پر تبدیل کر دیا گیا ہے۔شری کمار ابھیشیک کو ڈپٹی کمشنر، ریاسی تعینات کیا گیا ہے۔ اکریتی ساگرکو منیجنگ ڈائریکٹر، نیشنل ہیلتھ مشن، مقرر کیا گیا ہے، اور وہ اسپیشل سکریٹری، ہیلتھ اینڈ میڈیکل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے طور پر اضافی چارج بھی سنبھالیں گی۔ڈاکٹر بلال محی الدین بھٹ کا تبادلہ ڈپٹی کمشنر، اننت ناگ کے طور پر کیا گیا ہے۔شری منگا شیرپاکو ڈپٹی کمشنر ادھم پور کے طور پر تعینات کیا گیا ہے۔ سید فخر الدین حامد کا تبادلہ ڈپٹی کمشنر بارہمولہ کے طور پر کیا گیا ہے۔شری ہرویندر سنگھ کو ڈائریکٹر، ایمپلائمنٹ، تعینات کیا گیا ہے، اور وہ سی ای او، مشن یوتھ اور مشن ڈائریکٹر، مشن یووا کے طور پر اضافی چارج بھی سنبھالیں گے۔ شہزاد عالم کو ڈپٹی کمشنر کولگام تعینات کیا گیا ہے۔جے کے اے ایس کے کرشن لال کو ڈپٹی کمشنر ڈوڈہ مقرر کیا گیا ہے۔ادھرجموں و کشمیر انتظامیہ نے AGMUT کیڈر کے 2012 بیچ کے آئی اے ایس افسر سید عابد رشید شاہ کو چندی گڑھ تبدیلی کے بعد فارغ کر دیا ہے۔جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے جاری کردہ ایک حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ شاہ کو فوری طور پر فارغ کر دیا گیا ہے تاکہ وہ اپنی نئی پوسٹنگ پر چارج سنبھال سکیں۔ حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ یہ افسر 20 فروری 2026 کی دوپہر سے جموں و کشمیر کے مرکز کے زیر انتظام علاقے سے اپنی نئی ذمہ داری میں شامل ہونے کے لیے فارغ ہے۔