عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر // سعودی عرب میں منگل 17فروری کو رمضان کا چاند نظر آگیا اور یہاں بدھ یعنی آج 18فروری کو پہلا روزہ ہوگا۔سعودی سپریم کورٹ نے ایک بیان میں کہا کہ بدھ 18فروری کو رمضان المبارک کا پہلا روزہ ہوگا۔سپریم کورٹ نے منگل کو تمام مسلمانوں سے چاند دیکھنے کی اپیل کی تھی ۔