عظمیٰ ویب ڈیسک
جموں/جموں و کشمیر اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سنیل شرما کا کہنا ہے کہ پاکستان نہ کبھی میدان کھیل میں اور نہ ہی میدان جنگ میں ہندوستان سے جیت سکا ہے۔انہوں نے ساتھ ہی کہا کہ یہی وجہ ہے کہ وہ یو ٹرن لے رہا ہے۔
انہوں نے کہاپاکستان نہ کبھی کھیل کے میدان میں اور نہ جنگ کے میدان میں ہم سے جیتا ہے، اب وہ یو ٹرن نہیں لے گا تو اور کیا کرے گا۔ان کا کہنا تھاپاکستان کو پتہ ہے کہ ان کو میچ ہارنا ہے، 1975 سے کبھی بھی ورلڈ کپ میں ہم سے نہیں جیتا ہے اس لئے یو ٹرن لے رہا ہے۔
پاکستان نہ کبھی میدان جنگ میں اور نہ کھیل کے میدان میں جیتا سکاہے: سنیل شرما