عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر//شمالی فوج کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل پراتیک شرما نے یہاں ایک انٹر ایجنسی کور گروپ سیکورٹی جائزہ میٹنگ کی صدارت کی، جس میں کشمیر میں مختلف سیکورٹی ایجنسیوں کے درمیان مشترکہ آپریشنز اور تال میل کو مضبوط بنانے پر توجہ مرکوز کی گئی۔آرمی کے سرینگر میں قائم چنار کور نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا، “لیفٹیننٹ جنرل پراتیک شرما نے سرینگر میں فوج، پولیس، سی آر پی ایف اور دیگر سیکورٹی ایجنسیوں کے سینئر عہدیداروں کے ساتھ ایک کور گروپ سیکورٹی جائزہ اجلاس کی صدارت کی۔”اس میں کہا گیا ہے کہ جمعرات کو ہونے والی میٹنگ میں وادی کشمیر میں مشترکہ کارروائیوں کو بڑھانے اور مختلف سیکورٹی ایجنسیوں کے درمیان تال میل کو مضبوط بنانے پر توجہ مرکوز کی گئی۔چنار کور نے مزید کہا کہ اس نے بہتر آپریشنل تاثیر کے لیے جوائنٹ کنٹرول سینٹرز کے ذریعے انٹر ایجنسی انٹیلی جنس شیئرنگ کو تقویت دینے اور کوآرڈینیشن کو مضبوط بنانے پر بھی تبادلہ خیال کیا۔