عظمیٰ نیوز سروس
مینڈھر/جموں//جموں اور کشمیر کے پونچھ ضلع میں لائن آف کنٹرول(ایل او سی) کے ساتھ پیر کو جنگل میں لگی آگ سے متعدد بارودی سرنگوں میں دھماکے ہوئے۔حکام کا کہنا تھا کہ دھماکوں میں کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے اور آگ بجھانے کی کوششیں جاری ہیں۔حکام نے بتایا کہ بالاکوٹ سیکٹر کے باسونی علاقے میں تقریباً 1.50 بجے آگ لگ گئی، جس سے پانچ بارودی سرنگیں پھٹ گئیں۔سرحد پار سے ملی ٹینٹوں کو ہندوستانی علاقے میں گھسنے سے روکنے کے لیے ایل او سی کے ساتھ ساتھ آگے والے علاقوں میں بارودی سرنگیں نصب ہیں۔حکام کے مطابق فوج نے چوکسی تیز کر دی ہے کیونکہ آگ مزید بھڑک رہی ہے۔