عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر//پنجاب نیشنل بینک (پی این بی)سرینگر سرکل کی جانب سے دو روزہ اسپورٹس میٹ کا انعقاد مرکزی ودیالیہ سرینگر میں کیا گیا۔ یہ پروگرام بینک کے منیجنگ ڈائریکٹر و چیف ایگزیکٹو آفیسر اشوک چندرا کی رہنمائی اور وژن کے مطابق منعقد ہوا۔ تقریب کی صدارت سرینگر سرکل کے سربراہ بلبیر کمار نے کی۔اسپورٹس میٹ میں سرینگر سرکل کی مختلف شاخوں سے تعلق رکھنے والے ملازمین نے بھرپور جوش و خروش اور کھیلوں کے جذبے کے ساتھ شرکت کی۔ مقابلوں میں کرکٹ، بیڈمنٹن، شطرنج اور کیرم شامل تھے۔کامیاب کھلاڑیوں اور نمایاں کارکردگی دکھانے والے شرکا کو ٹرافیوں سے نوازا گیا۔ اسپورٹس میٹ، پنجاب نیشنل بینک کے ملک گیر کھیلوں کے پروگرام کا حصہ ہے، جس کا مقصد ملازمین میں جسمانی فٹنس، نظم و ضبط، ٹیم ورک اور صحت مند کام و زندگی کے توازن کو فروغ دینا ہے۔