عظمیٰ ویب ڈیسک
کٹھوعہ/جموں و کشمیر پولیس کے سربراہ نالین پربھات نے پیر کے روز کہا کہ ملی ٹینسی اور ہر قسم کے جرائم ہمیشہ پولیس فورس کی سخت نگرانی میں رہیں گے۔کٹھوعہ میں ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ڈی جی پی پربھات نےکہا کہ چاہے وہ منشیات ہوں، گینگسٹرز ہوں، مافیا ہو یا کسی بھی نوعیت کا جرم، بالخصوص ملی ٹینسی ، ہر چیز ان کی بندوق کے نشانے پر ہے ۔
انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر میں تمام ملک دشمن اور سماج دشمن سرگرمیوں کا قلع قمع کرنا پولیس کا مستقل ہدف اور مقصد رہے گا۔پربھات نے اِن باتوں کا اظہار کٹھوعہ اسپورٹس اسٹیڈیم میں 14ویں پولیس شہداء میموریل ٹی-20 کرکٹ ٹورنامنٹ کی افتتاح تقریب انجام دینے کے بعد کیا۔
ملی ٹینسی اور منشیات مافیا ہمیشہ ہمارے نشانے پر رہیں گے: پولیس سربراہ