عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر //محکمہ موسمیات کی جانب سے آنے والے 72گھنٹوںکے لئے جو پیشگوئی کی گئی ہے اسکے مطابق شمالی کشمیر کے میدانی علاقوں بشمول کپواڑہ، بارہمولہ، بانڈی پورہ اور گاندربل کے حصوں میں بالخصوص 21 اور 22 دسمبر کو ہلکی سے درمیانی بارش متوقع ہے، شمالی کشمیر کے کچھ میدانی علاقوں میں موسم کی پہلی برف باری کا بھی امکان ہے اور وسطی اور جنوبی کشمیر کے بالائی و میدانی علاقوں میںبرف و باراں کے 30-40 فیصد امکانات ہیں۔انکے مطابق21 اور 22 دسمبر کو مجموعی طور پر بارش کے زیادہ امکانات ہیں۔ محکمہ کے مطابق ایک تازہ مغربی ڈسٹربنس سنیچر دیر سے دوپہر یا شام تک جموں و کشمیر سے ٹکرائے گا تاکہ جموں و کشمیر میں زیادہ شدت کے ساتھ وسیع بارش/برفباری ہو سکے۔انکے مطابق سونمرگ، گلمرگ، دودھ پتھری، پہلگام، پیر کی گلی، سنتھن ٹاپ، رازدان ٹاپ، سادھنا ٹاپ، زوجیلا پاس اور دیگر علاقوں ، پر درمیانی درجے سے بھاری برفباری متوقع ہے۔کشمیر کے میدانی علاقوں میں عام طور پر ہلکی سے درمیانی بارش کی توقع ہے اور شمالی کشمیر کے میدانی علاقوں بشمول کپواڑہ، بارہمولہ، بانڈی پورہ اور گاندربل کے حصوں میں خاص طور پر 21 اور 22 دسمبر کو برف باری کی توقع ہے، شمالی کشمیر کے کچھ میدانی علاقوں میں موسم کی پہلی برف باری بھی ممکن ہے اور وسطی اور جنوبی کشمیر میں اسکا 30-40 فیصد امکان ہے۔جموں خطہ کے لیے، میدانی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش اور بالخصوص 21 اور 22 دسمبر کو اونچائی پر ہلکی سے درمیانی برف باری ہوگی۔اتوار اور پیر کی صبح چوٹی سرگرمی متوقع ہے۔ زیادہ اثر شمالی کشمیر پر نظر آئے گا۔جموں و کشمیر میں 22 دسمبر کی شام سے موسم میں بہتری متوقع ہے۔