پہلے مرحلے میں50میں سے25سنٹرقائم
سرینگر//محکمہ ہینڈی کرافٹس و ہینڈ لومز کشمیر نے مرکزی وزارتِ ٹیکسٹائلز کی قالین صنعت کی بحالی کیلئے کی جانے والی کوششوں کو سراہتے ہوئے کیپیکس 2025-26 کے مرحلہ اوّل کے تحت اپنے قالین بافی تربیتی مراکز کے لئے 25 جدیدسٹیل لومز حاصل کئے ہیں۔یہ اقدام 100 اضافی کارپٹ لومز کے علاوہ ہے جو رواںمالی برس کے لئے فائدہ اُٹھانے والے بُنکروں کو فراہم کرنے کی اجازت وزارتِ ٹیکسٹائلز نے اپنے وول پرو سسنگ سکیم کے تحت جو سینٹرل وول ڈیولپمنٹ بورڈ کی ایک سکیم ہے، دی ہے۔محکمہ کے ترجمان نے ایک پریس بیان میں تفصیلات کا اشتراک کرتے ہوئے بتایا کہ 50 میں سے 25 تربیتی مراکز کو یہ ترمیم شدہ لومز فراہم کی جائیں گی جس سے نوجوانوں کو بہتر عملی تربیت حاصل ہوگی۔ اُنہوں نے مزید کہا،’’ مرحلہ دوم میں باقی 25 تربیتی مراکز کو بھی یہ جدید لومز فراہم کی جائیں گی جس کے لئے حکومت کی جانب سے فنڈنگ جاری کی گئی ہے‘‘۔انہوںنے مزید بتایا کہ نئے سٹیل لومز کو مناسب بیک ریسٹ، آرام دہ نشست اور تربیت یافتہ اَفراد کے لئے ٹانگوں کی جگہ سمیت اس طرح ڈیزائن کیا گیا ہے کہ صحت کے حوالے سے بھی سہولیت فراہم ہو۔ اُنہوں نے کہا،’’یہ کوششیں ہاتھ سے مشہور بنی ہوئی قالینوں کی صنعتی بحالی میں دور رس اثرات مرتب کریں گی جسے پہلے ہی جی آئی رجسٹریشن مل چکی ہے جو اس کے ماخذ اور قالین بافی کے منفرد تعلیم سسٹم کی بنیاد پر فراہم کی گئی ہے‘‘۔