عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر/لیہہ کی باڈی نے وزارت داخلہ کو 29 صفحات پر مشتمل اپنا مسودہ پیش کیا ہے۔ اس حوالے سے لداخ کے لیفٹیننٹ گورنر کویندر گپتا نے کہا کہ مرکز اور وزارت داخلہ نے اُن سے مسودہ جمع کرنے کو کہا تھا، اور ایسا لگتا ہے کہ انہوں نے اپنی باتیں اسی کے مطابق درج کی ہیں۔ آگے کیا ہوگا، اس کا فیصلہ بات چیت کے بعد ہی ہوگا۔
انہوں نے مزید بتایا کہ انہیں یہ بھی معلومات ملی ہیں کہ کچھ لوگ اس باڈی سے خوش نہیں ہیں، اور یہ معاملہ انہوں نے وزارت داخلہ تک پہنچا دیا ہے۔ گپتا کے مطابق، لوگوں کا کہنا تھا کہ یہ باڈی متوازن نہیں تھی۔ جب سب مل بیٹھ کر بات کریں گے تو صورتحال مزید واضح ہو جائے گی۔
لیہہ باڈی کا وزارتِ داخلہ کو 29صفحات پر مشتمل مسودہ پیش، ایل جی لداخ کویندر گپتا کا ردِعمل