عظمیٰ ویب ڈیسک
بارہمولہ/سیکورٹی فورسز نے شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع کےتاپرکریری علاقے میں معمول کے کارڈن اینڈ سرچ آپریشن کے دوران ایک چینی گرینیڈ برآمد کیا ہے۔ایک سینئر پولیس افسر کے مطابق اسپیشل آپریشنز گروپ (ایس او جی) کریری اور ایس ایس بی کی دوم بٹالین نے ایگریکلچرل سیڈ فورم، تاپر کریری میں مشترکہ آپریشن شروع کیا تھا۔
تلاشی کے دوران فورم کے متصل باغیچے سے ایک زندہ چینی گرینیڈ برآمد ہوا، جسے پولیس نے اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔ افسر نے مزید بتایا کہ معاملے کی تحقیق جاری ہے۔
تاپرکریری، بارہمولہ میں ایک چینی گرینیڈ برآمد