عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر/چاڈورہ کے مین چوک میں منگل کے روز ایک گاڑی کی ٹکر سے شدید زخمی ہونے والی خاتون زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسی۔ عینی شاہدین کے مطابق خاتون سڑک پار کر رہی تھیں کہ اسی دوران ایک تیز رفتار گاڑی نے انہیں ٹکر مار کر شدید زخمی کر دیا ۔
واقعے کے فوراً بعد مقامی لوگوں نے انہیں سب ضلع اسپتال چاڈورہ پہنچایا، جہاں سے ڈاکٹروں نے انہیں بہتر علاج کیلئے بون اینڈ جوائنٹ اسپتال برزلہمنتقل کیا۔تاہم طبی عملے کی تمام کوششوں کے باوجود مذکوریہ جانبر نہ ہو سکیں۔ متوفیہ کی شناخت 32 سالہ صوبیہ ساکن زونیمار سرینگر کے طور پر ہوئی ہے۔ پولیس نے اس سلسلے میں کیس درج کرکے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
چاڈورہ میں سڑک حادثہ، گاڑی کی ٹکر سےزخمی خاتون دم توڑ گئی