عظمیٰ ویب ڈیسک
نئی دہلی/وزیرِ خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے سعودی عرب کے مدینہ میں پیش آئے بس حادثے میں ہندوستانی شہریوں کی موت پر گہرا رنج کا اظہار کیا ہے۔ڈاکٹر جے شنکر نے پیر کو ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا کہ ’’سعودی عرب کے مدینہ میں ہندوستانی شہریوں کے ساتھ پیش آئے حادثے سے انتہائی دکھ ہوا ہے۔ ریاض میں ہمارا سفارت خانہ اور جدہ میں ہمارا قونصل خانہ اس حادثے سے متاثر ہندوستانی شہریوں اور ان کے اہل خانہ کو ہر ممکن مدد فراہم کر رہے ہیں۔
سوگوار خاندانوں سے دلی تعزیت۔ زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے پرارتھا ک کرتا ہوں۔‘‘واضح رہے کہ سعودی عرب کے مُفرِحات علاقے میں مکّہ سے مدینہ جا رہی ایک بس ڈیزل ٹینکر سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں متعدد افراد کی موت ہو گئی۔ ہلاک ہونے والوں میں کئی ہندوستانی شہریوں کے بھی شامل ہونے کی اطلاع ہے۔
جے شنکر نے سعودی عرب میں بس حادثے میں ہندوستانی شہریوں کی موت پر رنج کا اظہار کیا