عظمیٰ ویب ڈیسک
نئی دہلی/قومی تفتیشی ایجنسی (این آئی اے) راجدھانی کے لال قلعہ کے قریب ہوئے کار دھماکے کے معاملے میں کولکاتا کی ایک جیل میں قید ایک مشتبہ شخص سے پوچھ گچھ کر رہی ہے۔ذرائع کے مطابق ندیا ضلع کے پلاشی پارہ کے رہائشی مشتبہ صابر احمد سے کولکاتا کی پریزیڈنسی جیل میں تفتیش کی جا رہی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ این آئی اے اس سے کئی مرتبہ پوچھ گچھ کر چکی ہے۔ واضح رہے کہ اسپیشل ٹاسک فورس (ایس ٹی ایف) پہلے ہی اس کے بھائی فیصل احمد کو گرفتار کر چکی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ این آئی اے صابر سے ملی ٹینٹ نیٹ ورک سے ممکنہ روابط کا پتہ لگانے کے لیے مسلسل پوچھ گچھ کر رہی ہے۔
اسی سلسلے میں، این آئی اے نے اتوار کو اس معاملے میں پہلی گرفتاری کی اور کشمیر کے رہائشی عامر رشید علی کو حراست میں لیا، جس کے نام پر حملے میں استعمال کی گئی کار رجسٹرڈ تھی۔ اسے دہلی میں گرفتار کیا گیا اور آج اسے شہر کی ایک عدالت میں پیش کیا جائے گا۔اس کے علاوہ، فرید آباد دہشت گردی ماڈیول کیس میں دہلی پولیس کی کرائم برانچ نے الفلاح یونیورسٹی کے چیئرمین جاوید احمد صدیقی کو یونیورسٹی کے خلاف دو ایف آئی آر درج ہونے کے سلسلے میں دو سمن جاری کیے ہیں۔
دہلی کار دھماکے کی تحقیقات مغربی بنگال تک پہنچی، الفلاح یونیورسٹی کے چیئرمین صدیقی طلب کیے گئے