Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
برصغیر

اپوزیشن کا زبردست ہنگامہ | لوک سبھا کی کارروائی دوسرے دن بھی ٹھپ

Towseef
Last updated: July 22, 2025 10:06 pm
Towseef
Share
8 Min Read
SHARE

یو این آئی

نئی دہلی//لوک سبھا میں اپوزیشن پارٹیوں کے زبردست ہنگامہ کی وجہ سے منگل کے روز بھی کوئی کام نہیں ہوسکا اور دو نشستوں کے بعد ایوان کی کارروائی دن بھر کیلئے ملتوی کردی گئی ۔منگل کولوک سبھا کی کارروائی دو بجے تک کے التوا کے بعد دوپہر دو بجے شروع ہوتے ہی کانگریس اور سماج وادی پارٹی کے ارکان دیگر اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ نعرے لگاتے ہوئے ایوان کے وسط میں آگئے بعض اپوزیشن ارکان نے ہاتھوں میں پلے کارڈ بھی اٹھا رکھے تھے۔ پریزائیڈنگ آفیسر دلیپ سائکیا نے ہنگامہ کرنے والے اپوزیشن کے ارکان سے کہا کہ حکومت تمام مسائل پر بات چیت کے لیے تیار ہے، وہ اپنی اپنی نشستوں پر واپس جائیں اور ایوان کی کارروائی چلنے دیں۔ مسٹر سائکیا کی اپیل کا اپوزیشن ارکان پر کوئی اثر نہیں ہوا۔اس دوران پارلیمانی امور کے وزیر کرن رجیجو نے کہا کہ حکومت پہلے آپریشن سندور پر بات چیت کے لیے تیار ہے، یہ فیصلہ بزنس ایڈوائزری کمیٹی کی میٹنگ میں کیا گیا ہے اور آپریشن سندور پر 16 گھنٹے بحث کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایوان میں پلے کارڈ لانا مناسب نہیں ہے، لوک سبھا اسپیکر اوم برلا نے بھی پلے کارڈ لانے پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔ اپوزیشن ارکان کا پلے کارڈ لانا قابل اعتراض ہے، اس کی مذمت کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت ہر معاملے پر بحث کے لیے تیار ہے لیکن اپوزیشن ارکان ہنگامہ کرکے ایوان کی کارروائی میں خلل ڈال رہے ہیں۔ اپوزیشن کے اس موقف سے ٹیکس دہندگان کے کروڑوں روپے ضائع ہو رہے ہیں، اس کا جواب کون دے گا۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس اور کچھ دیگر اپوزیشن جماعتیں ایسا کر رہی ہیں، یہ مناسب نہیں ہے۔ انہوں نے اپوزیشن جماعتوں پر زور دیا کہ وہ ہنگامہ نہ کریں اور ایوان کی کارروائی کو چلنے دیں۔ رجیجو کی اپیل کا بھی اپوزیشن پارٹیوں کے ممبران پر کوئی اثر نہیں ہوا اور وہ ہنگامہ کرتے رہے۔ دریں اثنا، مسٹر سائکیا نے ایوان کی کارروائی بدھ کی صبح 11 بجے تک ملتوی کر دی۔اس سے قبل آج وقفہ صفر میں بھی خلل پڑا جس کے باعث ایوان کی کارروائی دوپہر دو بجے تک ملتوی کرنی پڑی۔ ایک مرتبہ ملتوی ہونے کے بعد جیسے ہی دوپہر 12 بجے ایوان کی کارروائی شروع ہوئی تو اپوزیشن ارکان نے پہلے کی طرح ہنگامہ آرائی کرتے ہوئے ایوان کے وسط میں آکر نعرے بازی شروع کردی۔پریزائیڈنگ افسر جگدمبیکا پال نے ضروری کاغذات ایوان کی میز پر رکھواغے اور پھر ایوان کی کارروائی شروع کی لیکن اپوزیشن ارکان نے نعرے بازی تیز کردی اور ایوان کے وسط میں آکر شور مچانا شروع کردیا۔ جگدمبیکا پال نے اراکین کو بتایا کہ ان کے مطالبے پر بزنس ایڈوائزری کمیٹی نے یہ اتفاق کیا ہے کہ آپریشن سندور پر 16 گھنٹے بحث کی جائے گی، اس لیے تمام جماعتوں کے اراکین کو اپنی نشستوں پر بیٹھ کر ایوان کی کارروائی میں حصہ لینا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اپوزیشن کے کسی بھی معاملے پر بات کرنے کو تیار ہے لیکن اپوزیشن ارکان نے ان کی بات نہیں مانی اور ہنگامہ جاری رکھا۔اس دوران پارلیمانی امور کے وزیر مملکت ارجن رام میگھوال نے اراکین کو یقین دلایا کہ حکومت تمام مسائل پر بات چیت کے لیے تیار ہے۔ مگر ارکان کا ہنگامہ بڑھنے پر ایوان کی کارروائی دو بجے تک ملتوی کر دی گئی۔اس سے قبل جیسے ہی ایوان کا اجلاس صبح 11بجے شروع ہوا، اپوزیشن ارکان نے ہنگامہ شروع کر دیا جس سے اسپیکر اوم برلا نے ایوان کی کارروائی دوپہر 12بجے تک ملتوی کر دی۔

آپریشن سندور پر فوری بحث کا مطالبہ | راجیہ سبھا میں ہنگامہ ،کارروائی 2بجے تک ملتوی

یو این آئی

نئی دہلی//پہلگام دہشت گردانہ حملے اور آپریشن سندور پر فوری بحث کے مطالبہ پراپوزیشن کی ہنگامہ آرائی اور نعرے بازی کے درمیان منگل کو صبح کے اجلاس میں راجیہ سبھا کی کارروائی میں بار بار خلل پڑااور کوئی کام نہیں ہو سکا صبح کی کارروائی شروع ہوتے ہی کانگریس اور اپوزیشن ارکان نے ہنگامہ شروع کر دیا اور مطالبہ کیا کہ تمام کام روک دیا جائے اور آپریشن سندور پر فوری بحث کرائی جائے۔ ڈپٹی چیئرمین ہری بنش نے یہ دیکھتے ہوئے کہ ارکان سے ایوان میں نظم و ضبط برقرار رکھنے اور کارروائی کو خوش اسلوبی سے چلانے کی بار بار کی اپیلوں کا اپوزیشن پر کوئی اثر نہیں ہوا، ایوان کی کارروائی دوپہر 12 بجے تک ملتوی کردی۔دوپہر 12 بجے جیسے ہی وقفہ سوال کی کارروائی شروع ہوئی تو اپوزیشن ارکان نے ایک بار پھر ہنگامہ آرائی شروع کر دی۔ پریزائیڈنگ ڈپٹی چیئرمین گھنشیام تیواری نے ارکان سے نظم و نسق برقرار رکھنے کی اپیل کی اور کہا کہ انہیں ایوان کو ایک اہم اطلاع دینی ہے۔ یہ دیکھ کر کہ ان کی اپیل کا کوئی اثر نہیں ہوا، انہوں نے شور شرابے کے درمیان نائب صدرجمہوریہ جگدیپ دھنکھڑکے استعفیٰ سے متعلق وزارت داخلہ کے نوٹیفکیشن کے بارے میں ایوان کو آگاہ کیا اور وقفہ سوال کی کارروائی شروع کی۔ایوان میں اپوزیشن کے شور اور نعرے بازی کو دیکھتے ہوئے تیواری نے کارروائی 2 بجے تک ملتوی کر دی۔

کانگریس پارلیمانی پارٹی کی میٹنگ

پارلیمنٹ میں پارٹی کے موقف پر تبادلہ خیال

یو این آئی

نئی دہلی//پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس کے دوسرے دن منگل کو ایوان کی کارروائی شروع ہونے سے پہلے کانگریس پارلیمانی پارٹی کی میٹنگ ہوئی جس میں پارلیمنٹ میں پارٹی کے گروپ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پارلیمنٹ ہائوس کے احاطے میں منعقدہ اس میٹنگ میں راجیہ سبھا میں اپوزیشن لیڈر ملک ارجن کھڑگے اور لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی سمیت پارٹی کے سرکردہ لیڈران نے شرکت کی۔لوک سبھا اور راجیہ سبھا کے کانگریس ارکان نے میٹنگ میں حصہ لیا اور راجیہ سبھا کے چیئرمین جگدیپ دھنکھڑ کے استعفیٰ سے پیدا ہونے والی صورتحال جیسے مختلف مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سمجھا جاتا ہے کہ پارلیمنٹ میں مفاد عامہ کے مسائل پر پارٹی کو کیا موقف اختیار کرنا چاہیے اس پر بھی مشاورت کی گئی۔

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
سری نگر جموں قومی شاہراہ پر جزوی طور ٹریفک نقل و حمل بحال
تازہ ترین
راجیہ سبھا میں ایس آئی آر پر ہنگامہ ، کارروائی دن بھر کے لیے ملتوی
برصغیر
بہتر ہوگا کہ کابینہ میں توسیع کی افواہیں نہ پھیلائی جائیں:تنویر صادق
تازہ ترین
تھرو درماڑی کا ’پرانا جندر ‘نالا یا موت کا کنواں؟
تازہ ترین

Related

برصغیرتازہ ترینصفحہ اول

الیکشن کمیشن نے نائب صدر کے انتخاب کی تیاریاں شروع کیں

July 23, 2025
برصغیربین الاقوامیتازہ ترینصفحہ اول

ہندوستانی ایئر اسپیس میں پاکستانی طیارے اب بھی نہیں ہو سکیں گے داخل، حکومت نے 23 اگست تک بڑھائی پابندی

July 23, 2025
برصغیرتازہ ترینصفحہ اول

لوک سبھا میں مسلسل تیسرے دن اپوزیشن کا ہنگامہ، ایوان کی کارروائی 2بجے تک ملتوی

July 23, 2025
برصغیرتازہ ترینخطہ چنابصفحہ اول

شدید بارشوں سے پسیاں گرآنے کے باعث جموں سرینگر شاہراہ پر ٹریفک معطل

July 23, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?