Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
تازہ ترینجموںصفحہ اولکشمیر

وزیر اعلیٰ کے ساتھ تعلقات خوشگوار، کاموں کی تقسیم واضح، رابطے جاری ہیں:ایل جی منوج سنہا

KU Admin
Last updated: July 17, 2025 3:05 pm
KU Admin
Share
5 Min Read
SHARE

عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر/لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے کہا کہ جموں و کشمیر میں لاء اینڈ آرڈر کا معاملہ وزارت داخلہ کے پاس ہی رہنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ان کے اور وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کے درمیان تعلقات خوشگوار ہیں اور جموں و کشمیر ری آرگنائزیشن ایکٹ کے تحت لیفٹیننٹ گورنر اور وزیر اعلیٰ کے کام واضح طور پر متعین ہیں۔ جہاں کہیں ابہام ہے، وہاں باہمی خط و کتابت کے ذریعے معاملات حل کیے جا رہے ہیں۔
ایک قومی ہفتہ وار میگزین کو دیے گئے انٹرویو میں، ایل جی سنہاجو 7 اگست کو اپنے عہدے کی پانچ سالہ مدت مکمل کریں گےنے کہا’’جموں و کشمیر ایک سرحدی ریاست ہے، ہمارا پڑوسی کون ہے یہ بتانے کی ضرورت نہیں۔ میں سمجھتا ہوں کہ لاء اینڈ آرڈر وزارت داخلہ کے پاس ہی رہنا چاہیے۔ جب حالات معمول پر آئیں گے، تب وزارت خود فیصلہ کرے گی۔‘‘
وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کے ساتھ تعلقات سے متعلق سوال پر سنہا نے کہا کہ لیفٹیننٹ گورنر اور منتخب حکومت کے کاموں کی تقسیم پارلیمنٹ کے ذریعے منظور شدہ ایکٹ کے تحت واضح ہے۔ جہاں کچھ الجھن ہے، وہاں تبادلہ خیال ہو رہا ہے۔انہوں نے مزید کہا، ’’میں اپنی حدود جانتا ہوں اور اس سے تجاوز نہیں کروں گا۔ میں نے کئی بار وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ سے ملاقات کی ہے۔‘‘
پانچ سالہ مدت کے دوران اپنی کارکردگی پر روشنی ڈالتے ہوئے، ایل جی نے کہا کہ’’جموں و کشمیر مکمل طور پر بھارت کے ساتھ ضم ہو چکا ہے۔ میں نے ایمانداری اور خلوص نیت سے ترقی، امن، معیشت اور روزگار کے لیے کام کیا۔
انہوں نے ریاستی درجہ کی بحالی سے متعلق کہا کہ یہ وزیر داخلہ امت شاہ کا پارلیمنٹ میں وعدہ ہے اور مناسب وقت پر اسے پورا کیا جائے گا۔سہنا کا کہنا تھا کہ جب آرٹیکل 370 اور 35A کے خاتمے کا بل پیش کیا گیا، تو وزیر داخلہ نے جواب میں کہا تھا کہ پہلے حد بندی ہوگی، پھر اسمبلی انتخابات اور اس کے بعد ریاستی درجہ بحال ہوگا۔ انتخابات پر شکوک کا اظہار کیا گیا تھا لیکن وہ پرامن طریقے سے مکمل ہو گئے اور اب ایک منتخب حکومت موجود ہے۔ ریاستی درجہ کی بحالی کا وعدہ بھی پورا ہوگا۔
’’نیا کشمیر‘‘کے حوالے سے انہوں نے کہا’’امن، ہڑتالوں کا خاتمہ، پاکستانی کلینڈر کا اثر ختم، سینما گھر کھلے، 35 سال بعد محرم کے جلوس، سبھی تہوار مل جل کر منائے جا رہے ہیں، امرناتھ یاترا جاری ہے، نوکریاں پیدا ہو رہی ہیں، اور معیشت دوگنی ہو چکی ہے۔انہوں نے کہا کہ سیکورٹی کے حالات میں زبردست بہتری آئی ہے اور وزیر داخلہ خود باقاعدگی سے جائزہ لیتے ہیں۔ایل جی کہا کہ اب پاکستان کی ایماء پر کوئی ہڑتال یا پتھراؤ نہیں ہوتا۔ مقامی ملی ٹینٹبھرتی تقریباً ختم ہو چکی ہے۔ اس سال صرف ایک مقامی نوجوان نے ہتھیار اٹھایا، جب کہ پہلے یہ تعداد 125 سے 150 تک ہوتی تھی۔ تمام اہم ملی ٹینٹ کمانڈر مارے جا چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر میں امن اور ترقی پڑوسی ملک کو پسند نہیں، جو باہر سے ملی ٹینٹ بھیج کر حالات خراب کرنے کی کوشش کر رہا ہے، لیکن زیادہ تر مارے گئے ہیں۔
دہشت گردی سے متاثرہ خاندانوں کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ’’بہت سے متاثرہ خاندانوں کو مالی امداد نہیں ملی، ان کے لیے ایف آئی آر درج نہیں ہوئی، ان کی جائیداد پر قبضہ کیا گیا، اور سرکاری نوکری بھی نہیں دی گئی۔ ہم نے طے کیا کہ جو اہل ہیں انہیں نوکری دی جائے گی۔ اب تک 40 تقرری نامے دیے جا چکے ہیں۔ جہاں ضرورت ہو، وہاں ایف آئی آر درج کی جائے گی، مالی مدد اور خود روزگار کے مواقع فراہم کیے جائیں گے۔
آپریشن سندور پر بات کرتے ہوئے ایل جی نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے واضح کیا ہے کہ ’’آپریشن سندور‘‘ ختم نہیں ہوا ہے بلکہ جاری ہے اوردہشت گردی و بات چیت ساتھ ساتھ نہیں چل سکتی۔
سرکاری ملازمین کی برطرفی کے سوال پر انہوں نے کہا کہ’’یہ تمام کارروائی آئینی دائرے میں رہ کر کی گئی ہے۔ صرف ان افراد کے خلاف کارروائی ہوئی ہے جن کے خلاف ملی ٹینسی میں ملوث ہونے کے ثبوت ہیں، بے گناہوں کو کوئی نقصان نہیں پہنچایا گیا۔

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
رکشا بندھن پر جموں کا آسمان بنا رنگوں کا میلہ چھتوں پر پتنگوں کی جنگ، بازاروں میں خوشیوں کی گونج
جموں
بانہال میں چھوٹی مسافر گاڑیوںاور ای رکشاوالوں کے مابین ٹھن گئی الیکٹرک آٹو کو کسی ضابطے کے تحت صرف قصبہ میں چلانے کی حکام سے اپیل
خطہ چناب
جموں و کشمیر کو دہشت گردی اور منشیات سے پاک بنانے کی ذمہ داری ہر شہری پر عائد ہے | کچھ عناصر ٹی آر ایف کی زبان بولتے ہیں پولیس اور سیکورٹی فورسز امن کو یقینی بنانے اور ایسے عناصر کیخلاف قانون کے مطابق کارروائی کیلئے پُرعزم:ایل جی
جموں
چرارشریف میں انٹر ڈسٹرکٹ والی بال ٹورنامنٹ کا آغاز
سپورٹس

Related

صفحہ اول

حریت کانفرنس کی سیاست ختم تشدد نے ہمیں کچھ نہیں دیا، نسلیں ختم ہوئیں، ہم کچھ نہیں کرسکے

July 19, 2025
کشمیر

شہر میں گندے پانی کی سپلائی ، ٹیسٹنگ رپورٹوں میں انکشاف

July 19, 2025
صفحہ اول

پاکستان کو سندھ طاس معاہدے کی معطلی کا خمیازہ بھگتنا پڑے گا پانی اور خون ایک ساتھ نہیں چل سکتے

July 19, 2025
صفحہ اول

پانچ طیارے مار گرائے گئے،ٹرمپ کا دعویٰ پاک بھارت جنگ امریکی مداخلت کے بعد ختم ہوئی

July 19, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?