Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
صفحہ اول

ڈوڈہ ضلع میں المناک سڑک حادثات||7 جاں بحق، 17زخمی اونتی پورہ حادثے میں 3افرادلقمہ اجل،میاں بیوی زخمی، لیفٹیننٹ گورنر اور وزیر اعلیٰ کا اظہارِ رنج

Mir Ajaz
Last updated: July 15, 2025 11:19 pm
Mir Ajaz
Share
5 Min Read
SHARE

 اشتیاق ملک

ڈوڈہ//ڈوڈہ ضلع میںایک المناک حادثہ کے دوران ٹیمپو ٹرولر لڑھک کر گہری کھائی میں گرا جس کے نتیجے میں کمسن بچی سمیت 7افراد لقمہ اجل جبکہ میاں بیوی سمیت 17افراد زخمی ہوئے۔حادثہ منگل کی صبح 9 بجے کے قریب بھرت سے ڈوڈہ کی طرف آرہے ایک ٹیمپو ٹرولر زیر نمبر JK06-4847 کو اس وقت پیش آیا جب ٹیمپوپونڈہ کے مقام پر ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو کر گہری کھائی میں جا گرا جس کے نتیجے میں 5 افراد موقع پر ہی لقمہ اجل بن گئے اور 17 افراد زخمی ہوئے۔ بعد میں مزید 2افراد زخمیوں کی تاب نہ لا کر ہسپتال میں چل بسے۔ حادثہ کے فورا ًبعد مقامی لوگوں، پولیس و سیول انتظامیہ نے امدادی کارروائیاں شروع کیں اور حادثہ کا شکار ہوئے افراد کو گورنمنٹ میڈیکل کالج ڈوڈہ منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے ایک خاتون سمیت 5 افراد کو مردہ قرار دیا۔مہلوکین کی شناخت محمد اشرف 35ولد اسداللہ وانی، منگتہ وانی 51)ولد غلام وانی، طارق حسین35ولد عبدالجبار، رفیقہ بیگم 60زوجہ عبدالطیف ساکنان عول اور عطا محمد 33ولد غلام محمد ساکن بلی دھار کے طور پر ہوئی ۔ زخمیوں میںمحمد رفیع 26،حکیم محمد 22، غلام محمد 36، عبدالکریم 45، محمد رفیع 27، عبدالرشید 45، مجیب الرحمن 25،ساحل فاروق 17، صائمہ بانو 17، شمہ بیگم 45، شمالہ بیگم 30،عظمی 05، علیظہ 12، عاقب حسین 20، شکرالدین 36، عبدالقیوم 45، کلثومہ 33شامل ہیں۔ 3 شدید زخمیوں کو گورنمنٹ میڈیکل کالج جموں منتقل کیا گیا جہاں پر 5 سالہ عظمیٰ دختر امجد احمد ساکن عول و شکر الدین 36ولد اسداللہ وانی ساکن عول دم توڑ گئے۔ڈپٹی کمشنر ڈوڈہ ہرویندر سنگھ نے کہا کہ بھرت پونڈہ المناک سڑک حادثہ میں انتدائی طور پر 5 افراد جاں بحق و 17 دیگر زخمی ہوئے جس میں 3 کو جی ایم سی جموں منتقل کیا ہے ۔اے سی آر ڈوڈہ اشرف پرویز نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ ڈوڈہ بھرت حادثہ میں پہلے 5 افراد جاں بحق اور 17 لوگ زخمی ، جن میں سے 3 کو جی ایم سی جموں منتقل کر دیا گیا،جہاں پر ایک کمسن بچی سمیت 2 افراد دم توڑ گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسطرح سے اس حادثہ میں کل 7 افراد از جان ہو گئے۔

اونتی پورہ
ادھر اونتی پورہ کے بارسو میں ایک دل دہلا دینے والے حادثے میں تین قیمتی جانیں ضائع ہو گئیں۔ یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایک آلٹو کار زیر نمبر JK18B-5329ایک ٹرک سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں آلٹو میں سوار 5افراد شدید زخمی ہوگئے جن میں سے 3کی موت واقع ہوگئی ۔ مہلوکین کی شناخت رؤف لون اور اعجاز احمد لون پسران گل محمد لون ساکن درد گنڈ اور ڈرائیور عبدالرشیدوگے ولد محمد رمضان ساکن یوسرکے طور کی گئی ہے۔ اسی حادثے میں ایک اور شوکت احمد لون اور ان کی اہلیہ دلشادہ شدید زخمی ہوگئے اور انہیں علاج کے لئے سرینگر کے ایس ایچ ایم ایس اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ روف لون کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ وہ فوج میں کام کر رہا تھا ۔

لیفٹیننٹ گورنر
منوج سنہا نے ضلع ڈوڈہ میں پیش آئے افسوسناک سڑک حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔اپنے تعزیتی پیغام میں لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ ڈوڈہ میں پیش آئے افسوسناک سڑک حادثے میں جانوں کے ضیاع پر بے حد دکھ ہوا۔غم کی اس گھڑی میں سوگوار خاندانوں سے دلی تعزیت کا اظہار کرتا ہوںاور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعاگو ہوں۔
وزیر اعلیٰ
وزیر اعلیٰ نے اس المناک واقعے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی۔وزیر اعلی نے سماجی رابطہ گاہ ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ کو ہدایت دی گئی ہے کہ تمام متاثرین کو فوری طبی امداد اور ہر ممکن مدد فراہم کی جائے۔

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
ادھم پور تصادم میں مارا گیا ملی ٹینٹ جیش محمد کا اعلیٰ کمانڈر ’حیدر‘ تھا: پولیس سربراہ
تازہ ترین
اردوزبان کو غیر ضروری طور پر فرقہ وارانہ رنگ دینے کی کوشش کی جا رہی ہے: محبوبہ مفتی
تازہ ترین
’می آئی ہیلپ یو‘: امرناتھ یاترا میں سی آر پی ایف خواتین ٹیم نے دل جیت لئے
تازہ ترین
ہندوستانی شہریوں کو ایران کے غیر ضروری سفر سے گریز کرنا چاہئے: ہندوستانی سفارتخانہ
بین الاقوامی

Related

برصغیرتازہ ترینصفحہ اول

راہل گاندھی اور ملکارجن کھڑگے کا وزیر اعظم نریندر مودی کے نام خط، جموں و کشمیر کو مکمل ریاستی درجہ دینے کا مطالبہ

July 16, 2025
تازہ ترینصفحہ اولکشمیر

گمری دراس میں دلخراش سڑک حادثہ ، 2ازجان، 15زخمی، 8کی حالت نازک

July 16, 2025
صفحہ اول

اردو زبان لازمی شرط ہونے پر امتناع نائب تحصیلدار بھرتی عمل معطل

July 15, 2025
صفحہ اول

اگلے 48گھنٹوں تک موسم بدلے گا ۔18جولائی تک جموں اور کشمیر میں بارشوں کا موسم

July 15, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?