Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
برصغیر

گجرات میں پل ندی میں گرگیا، 10افراد ہلاک، کئی لاپتہ | مودی اور راہل کا اظہار تعزیت

Towseef
Last updated: July 9, 2025 11:28 pm
Towseef
Share
5 Min Read
SHARE

عظمیٰ نیوز سروس

گاندھی نگر// گجرات کے وڈودرا ضلع میں منگل کی صبح ایک المناک حادثہ پیش آیا جب آنند اور پادرا کو جوڑنے والے 40سال پرانے پل کا ایک حصہ اچانک مہی ساگر ندی میں دھنس گیا۔ پل کے گرنے کے ساتھ ہی اس پر موجود متعدد گاڑیاں ندی میں جا گریں، جس میں اب تک 10افراد کی موت کی تصدیق ہو چکی ہے جبکہ کئی دیگر کے لاپتہ ہونے کا خدشہ ہے۔عینی شاہدین کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب دو ٹرک، ایک بولیرو ایس یو وی اور ایک پک اپ وین پل سے گزر رہی تھیں۔ اچانک زوردار دھماکے جیسی آواز آئی اور پل کا ایک بڑا حصہ دھڑام سے ندی میں جا گرا۔ اسی کے ساتھ گاڑیاں بھی بہہ گئیں، جس کے بعد علاقے میں چیخ و پکار مچ گئی۔مقامی لوگوں نے فوری طور پر ریسکیو میں ہاتھ بٹایا۔ فائر بریگیڈ، پولیس اور ضلع انتظامیہ کی ٹیمیں موقع پر پہنچ چکی ہیں اور مہی ساگر ندی میں ڈوبی گاڑیوں کی تلاش جاری ہے۔حادثے کے بعد گجرات کے سڑک و عمارت محکمہ کے سکریٹری پی آر پٹیل نے پل کی خستہ حالی پر نوٹس لیتے ہوئے ماہرین کی ٹیم جائے حادثہ روانہ کر دی ہے۔ فی الحال وزیر اعلیٰ نے بھی تکنیکی جانچ کا حکم دیا ہے۔مقامی رہائشیوں نے پل کی بدحالی پر کئی بار خبردار کیا تھا۔ ایک مقامی شخص نے میڈیا کو بتایا’’ یہ پل ٹریفک کے لحاظ سے ہی نہیں بلکہ کئی خودکشیوں کے لیے بھی بدنام رہا ہے۔ اس کی خستہ حالت کے بارے میں بارہا آگاہ کیا گیا، لیکن افسوس انتظامیہ نے کوئی کارروائی نہیں کی‘‘۔دریں اثناء وزیر اعظم نریندر مودی نے گجرات کے وڈودرا ضلع میں ایک پل گرنے سے ہونے والے جانی نقصان پر گہریدکھ کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی اور مرنے والوں کے لواحقین کو وزیر اعظم کے قومی ریلیف فنڈ سے دو-دو لاکھ روپے اور زخمیوں کو 50-50 ہزار روپے کی امداد دینے کا اعلان کیا۔بدھ کے روز گجرات کے وڈودرا ضلع میں دریائے مہی ساگر پر ایک بنے ایک پل کے گرنے سے کم از کم تین افراد ہلاک اور چار زخمی ہو گئے۔وزیر اعظم نریندر مودی نے مرنے والوں کے لواحقین کے لئے وزیر اعظم کے قومی ریلیف فنڈ سے دو لاکھ روپے اور زخمیوں کے لئے 50-50 ہزار روپے کی امداد کا اعلان کیا ۔کانگریس کے سابق صدر اور لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی نے گجرات میں مہیساگر ندی پر پل گرنے سے متعدد لوگوں کی موت پر گہرے رنج وغم کا اظہار کیا ہے اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی ہے۔ راہل گاندھی نے کہا’’گجرات کے بڑودہ میں پل گرنے اور گاڑیوں کے ندی میں گرنے سے متعدد لوگوں کی موت کا حادثہ بہت ہی افسوسناک اور تکلیف دہ ہے۔ میں اس حادثے میں مرنے والوں کے سوگوار خاندانوں کے تئیں اپنی گہری تعزیت کا اظہار کرتا ہوں اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعاکرتا ہوں‘‘۔انہوں نے کہا کہ انتظامیہ سے توقع ہے کہ وہ زخمیوں کو اچھا علاج فراہم کرے گی اور تمام متاثرہ خاندانوں کو امداد فراہم کرے گی۔دریں اثنا پارٹی لیڈر شکتی سنگھ گوہل نے پریس کانفرنس میں اس حادثے پر پارٹی کی جانب سے گہرے صدمے کا اظہار کیا اور متاثرہ خاندانوں سے تعزیت کرتیہوئے کہا کہ اس حادثہ میں اب تک دس افراد کی لاشیں نکالی جا چکی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ حادثہ انتہائی افسوسناک ہے کیونکہ اس پل کی خستہ حالی کے بارے میں میونسپلٹی کو شکایات ملی ہیں، جس میں حکومت نے اس پل کی مرمت کروائی اور تعمیری کام مکمل ہونے کے بعد یہ حادثہ پیش آگیا۔

اتراکھنڈمیں بادل پھٹا | پل بہہ جانے سے دیہات کا رابطہ منقطع

عظمیٰ نیوز سروس

دہرادون// اتراکھنڈ کے دھارچولا علاقے میں مانسون کے دوران قدرتی آفات کا سلسلہ جاری ہے۔ تازہ ترین واقعہ منگل اور بدھ کی درمیانی شب پیش آیا، جب دھارچولا کی دارما وادی میں واقع تیزم گائوں میں اچانک بادل پھٹ گیا، جس سے علاقے میں افرا تفری مچ گئی۔رپورٹس کے مطابق، یہ واقعہ رات تقریباً 12بجے پیش آیا۔ بادل پھٹنے سے آنے والے اچانک پانی کے زور سے تیجم گاں کو مرکزی علاقے سے جوڑنے والا لکڑی کا پل بہہ گیا، جس کے نتیجے میں دیہات کا باقی علاقے سے رابطہ منقطع ہو گیا ہے۔

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
کشمیر اور جموں کے کئی علاقوں میں شدید بارش اور تیز ہواؤں کا امکان
تازہ ترین
سپریم کورٹ نے آدھار کو شناختی ثبوت کے طور پر قبول نہ کرنے کے الیکشن کمیشن کے فیصلے پر سوال اٹھایا
برصغیر
آدھار کارڈ شہریت کا ثبوت نہیں: الیکشن کمیشن آف انڈیا
برصغیر
جموں کشمیر اپنی پارٹی کا ضلع ترقیاتی کمیشنر سرینگر کے نام مکتوب ، 13جولائی کو مزار شہداء پر فاتحہ خوانی کی اجازت طلب کی
تازہ ترین

Related

برصغیربین الاقوامی

سعودی کابینہ نے غیرملکیوں کو جائیداد کی ملکیت دینے کے قانون کی منظوری دے دی

July 10, 2025
برصغیرتازہ ترینصفحہ اول

گروگرام میں شدید بارش کے باعث دفاتر کو ورک فرام ہوم کی ہدایت

July 10, 2025
برصغیر

فضائیہ کا جنگی طیارہ جگوار گر کر تباہ، دونوں پائلٹ ہلاک

July 9, 2025
برصغیر

مانو میں ڈگری کورسز میں داخلوں کا آغاز

July 9, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?