Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
برصغیرتازہ ترینصفحہ اول

ٹریڈ یونینوں کا بھارت بند: حکومت کی مزدور و کسان مخالف پالیسیوں کے خلاف 25 کروڑ ملازمین سڑک پر

KU Admin
Last updated: July 9, 2025 11:50 am
KU Admin
Share
4 Min Read
SHARE

عظمیٰ ویب ڈیسک
نئی دہلی /ملک بھر میں حکومت کی مزدور مخالف اور کسان مخالف پالیسیوں کے خلاف آج بڑے پیمانے پر ’بھارت بند‘ کا انعقاد کیا گیا ہے، جس کی قیادت ملک کی 10 بڑی ٹریڈ یونینیں کر رہی ہیں۔ اس ہڑتال میں 25 کروڑ سے زائد کارکنان، جن کا تعلق بینکنگ، انشورنس، کوئلہ کانکنی، تعمیرات، ہائی وے، ریلوے اور دیگر شعبوں سے ہے، شریک ہوئے۔
یہ بھارت بند دراصل ایک ’ٹریڈ یونین بند‘ ہے، جسے مرکزی حکومت کی پالیسیوں کے خلاف احتجاج کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ ہڑتال کا مقصد مزدوروں کے حقوق کو لاحق خطرات، لیبر قوانین میں تبدیلی، سرکاری اداروں کی نجکاری، کنٹریکٹ پر نوکریوں کا فروغ، اور بڑھتی بے روزگاری جیسے مسائل کو اجاگر کرنا ہے۔
یونینوں نے الزام لگایا ہے کہ حکومت پچھلے دس برسوں سے سالانہ لیبر کانفرنس بلانے میں ناکام رہی ہے اور مزدور تنظیموں کی طرف سے پیش کردہ 17 نکاتی مطالبات کو بھی مسلسل نظر انداز کر رہی ہے۔ ان مطالبات میں کم از کم اجرت کی ضمانت، مستقل روزگار، مہنگائی بھتے میں اضافہ، اور نجکاری پر روک شامل ہیں۔
یونینوں کا کہنا ہے کہ حکومت نے کام کے گھنٹے بڑھا دیے ہیں اور ورکرز کے فلاحی قوانین میں کٹوتی کی ہے، جس سے مزدور طبقہ بری طرح متاثر ہو رہا ہے۔ اسی لیے یہ بند صرف ایک احتجاجی مظاہرہ نہیں بلکہ حکومت کی پالیسوں کے خلاف ایک فیصلہ کن آواز ہے۔
اس بند کو کسان تنظیموں، زرعی مزدور یونینوں اور کئی علاقائی سماجی تنظیموں کی بھی حمایت حاصل ہے۔ خاص طور پر ’سنیوکت کسان مورچہ‘ نے اس ہڑتال کو اپنی حمایت دی ہے، جس سے احتجاج کی شدت اور پھیلاؤ میں اضافہ ہوا ہے۔ ملک کے مختلف حصوں میں ٹرانسپورٹ، بینک اور ڈاک خدمات بری طرح متاثر ہوئی ہیں، جبکہ اسکول، کالج اور نجی دفاتر کے کھلے رہنے کی اطلاعات ہیں۔
ادھر بہار میں ’انڈیا‘ اتحاد نے ووٹر ویری فیکیشن کے خلاف ’بہار بند‘ کا اعلان کیا ہے، جو کہ ملک گیر ’بھارت بند‘ سے الگ مگر اسی دن کا متوازی احتجاجی عمل ہے۔ اگرچہ دونوں کی نوعیت مختلف ہے، ایک انتخابی عمل پر اعتراض، دوسرا مزدور حقوق کے لیے، تاہم اپوزیشن جماعتیں دونوں محاذوں پر حکومت کے خلاف صدائے احتجاج بلند کر رہی ہیں۔ ’بہار بند‘ کے تحت ہونے والے چکہ جام میں راشٹریہ جنتا دل کے رہنما تیجسوی یادو اور کانگریس کے سینئر لیڈر راہل گاندھی کی شرکت متوقع ہے۔
یہ بات اہم ہے کہ نومبر 2020، مارچ 2022 اور فروری 2024 میں بھی ایسی ملک گیر ہڑتالیں ہو چکی ہیں لیکن آج کی ہڑتال کو ماضی کے مقابلے میں زیادہ منظم، وسیع اور اثر انگیز تصور کیا جا رہا ہے۔ ٹریڈ یونینوں نے اعلان کیا ہے کہ اگر حکومت نے سنجیدگی سے مذاکرات نہ کیے تو آنے والے دنوں میں تحریک مزید سخت اور وسیع پیمانے پر کی جائے گی۔

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
۔ ₹ 2.39کروڑ ملازمت گھوٹالے میںجائیداد قرق | وصول شدہ ₹ 75لاکھ روپے 17متاثرین میں تقسیم
جموں
’درخت بچاؤ، پانی بچاؤ‘مشن پر نیپال کا سائیکلسٹ امرناتھ یاترا میں شامل ہونے کی اجازت نہ مل سکی ،اگلے سال شامل ہونے کا عزم
خطہ چناب
یاترا قافلے میں شامل کار حادثے کا شکار، ڈرائیور سمیت 5افراد زخمی
خطہ چناب
قومی شاہراہ پر امرناتھ یاترا اور دیگر ٹریفک بلا خلل جاری
خطہ چناب

Related

صفحہ اول

شدیدگرمی ہو یا سردی کا آغاز|| کیا چُھٹیاں ہی حل ہے؟ بھاری فنڈس اور موٹی فیس کے باوجود سرکاری اور نجی سکولوں میں سہولیات کا فقدان کیوں؟

July 9, 2025
صفحہ اول

پونچھ ڈسٹرکٹ جیل میں جھگڑا شوپیان کا قیدی زخمی

July 9, 2025
صفحہ اول

سکولوں کے اوقات کا جائزہ حکومت نظر ثانی کیلئے تیار

July 9, 2025
برصغیر

فضائیہ کا جنگی طیارہ جگوار گر کر تباہ، دونوں پائلٹ ہلاک

July 9, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?