Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
برصغیر

نِیٹ۔یو جی 2025 کے نتائج:سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے والی عرضی خارج

Towseef
Last updated: July 4, 2025 11:43 pm
Towseef
Share
4 Min Read
SHARE

یواین آئی

نئی دہلی// سپریم کورٹ نے جمعہ کے روز اس عرضی کو خارج کردیا جس میں مختلف انڈرگریجویٹ میڈیکل کورسز میں داخلے کے لیے منعقد کیے گئے قومی اہلیت کے ساتھ داخلہ ٹیسٹ (نِیٹ-یوجی)2025 کی حتمی جوابی کلید اور نتائج کو چیلنج کیا گیا تھا۔ اس عرضی میں داخلے کے لیے شروع کی جانے والی کائونسلنگ کے عمل پر عبوری روک لگانے کی درخواست بھی کی گئی تھی۔نِیٹ-یوجی2025 کے امیدوار شیوم گاندھی رینا کی عرضی کو مسترد کرتے ہوئے، جسٹس پی ایس نرسمہا اور آر مہادیون کی تعطیلی بنچ نے کہا کہ وہ انفرادی کیس کی بنیاد پر قومی امتحان میں مداخلت نہیں کر سکتی۔عبوری راحت کے طور پر، عرضی گزار نے ایم بی بی ایس اور نِیٹ-یو جی کے نتائج کی بنیاد پر داخلے کے لیے اس ماہ ہونے والے کائونسلنگ کے عمل پر روک لگانے کی بھی درخواست کی تھی۔بنچ نے درخواست گزار کی طرف سے اپنے مطالبات کے حق میں پیش کئے گئے دلائل کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ سال 2024 میں امتحان کے انعقاد میں بے ضابطگیوں اور کوتاہیوں کے سلسلے میں بڑے پیمانے پر شکایات کی وجہ سے سپریم کورٹ نے مداخلت کی تھی۔عرضی گزار نے نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی (این ٹی اے)پر امتحان کے نتائج کی اشاعت میں من مانی رویہ اپنانے کا الزام لگایا تھا۔ انہوں نے الزام لگایا کہ این ٹی اے نے ایک سوال (سوال نمبر 136، کوڈ نمبر 47) کے جواب میں غلطی کی تھی۔انہوں نے این ٹی اے کے ذریعہ اعلان کردہ حتمی جوابی کلید اور نتیجہ کو چیلنج کیا تھا۔ اپنی عرضی میں انہوں نے این ٹی اے پر من مانی رویہ اپنانے کا الزام لگایا تھا اور کہا تھا کہ جائز تعلیمی اعتراضات کے باوجود امتحان کے نتائج میں تصحیح کرنے سے انکار کر دیا گیا تھا۔عرضی پر سماعت کرتے ہوئے بنچ کی جانب سے جسٹس نرسمہا نے عرضی گزار کے وکیل سینئر ایڈوکیٹ آر بالاسوبرامنیم سے کہا، ’’ہم امتحان کے معاملے میں مداخلت نہیں کرنے والے ہیں۔ آپ اصولی طور پر صحیح ہوسکتے ہیں کہ بہت سے درست جواب ہو سکتے ہیں۔ اس کے باوجود، اس مرحلے پر قومی سطح کے امتحان میں مداخلت کرنا مناسب نہیں ہوگا۔‘‘اس پر بالاسوبرامنیم نے کہا کہ سپریم کورٹ نے نِیٹ-یو جی 2024امتحان میں مداخلت کی تھی۔ تب عدالت نے انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (آئی آئی ٹی)دہلی کی طرف سے دی گئی ماہرین کی رپورٹ کی بنیاد پر جواب میں تبدیلی کرتے ہوئے غلطیوں کو درست کرنے کا حکم دیا۔عدالت عظمیٰ نے کہا، ’’یہ (کیس) طلباء کی تاریخ کو متاثر کرنے والا ہے۔ ایک نمبر کی بہت اہمیت ہے۔ بہت سے طلباء اس سے متاثر ہوئے ہیں۔بنچ کے روبرو وکیل نے خامیوں کا پتہ لگانے کے لیے ماہرین کی ایک کمیٹی بنائے جانے کی اپیل کی۔عدالت پردرخواست گزار کے وکیل کے ان دلائل کا کوئی اثر نہیں ہوا اور اْس نے عرضی خارج کر دی۔

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
پی ڈی پی زونل صدر ترال دل کا دورہ پڑنے سے فوت
تازہ ترین
سرینگر میں 37.4ڈگری سیلشس کے ساتھ 72سالہ گرمی کا ریکارڈ ٹوٹ گیا
برصغیر
قانون اور آئین کی تشریح حقیقت پسندانہ ہونی چاہیے، : چیف جسٹس آف انڈیا
برصغیر
پُلوں-سرنگوں والے قومی شاہراہوں پر ٹول ٹیکس میں 50 فیصد تک کی کمی، ٹول فیس حساب کرنے کا نیا فارمولہ نافذ
برصغیر

Related

برصغیر

ٹی اینڈٹی میں وزیراعظم کاپرتپاک خیرمقدم | مودی نے ہندوستانی تارکین وطن کے رول کوسراہا

July 4, 2025
برصغیرتازہ ترین

نیٹ یوجی 2025کے نتائج کو چیلنج کرنے والی درخواست پر غور کرنے سے عدالت عظمیٰ کا انکار

July 4, 2025
برصغیرتازہ ترین

ملک کی سالمیت کی جب بات آتی ہے تو آپریشن سندور ایک واضح مثال ،سوراج کو بچانے کیلئے لڑنے کی ضرورت ہے تو ہم لڑیں گے:امیت شاہ

July 4, 2025
برصغیربین الاقوامیتازہ ترین

چین پاکستان کو ہتھیاروں کی آزمائش کیلئے بطور پراکسی استعمال کر رہا ہے: لیفٹیننٹ جنرل راہول سنگھ

July 4, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?