Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
برصغیر

ہماچل پردیش میں قدرت کا قہر | 11مقامات پر بادل پھٹنے سے تباہی منڈی میں 10لوگوں کی موت

Towseef
Last updated: July 2, 2025 11:42 pm
Towseef
Share
4 Min Read
SHARE

عظمیٰ نیوز سروس

شملہ//ہماچل پردیش میں آسمان سے آفت آئی ہوئی ہے۔ منگل کو 11 مقامات پر بادل پھٹنے کے واقعات پیش آئے۔ اس سے 20 مکانوں اور 15 مویشی گھروں کو نقصان پہنچا ہے۔ ریاست میں بارش کے بعد 406 سڑکیں بند ہیں جس سے آمد و رفت پوری طرح سے درہم برہم ہو کر رہ گئی ہے۔ اس کے علاوہ ریاست میں 1515 ٹرانسفر خراب ہو گئے جبکہ 171 پینے کے پانی کے منصوبوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ہماچل پردیش میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران سب سے زیادہ بارش منڈی ضلع کے سندھول میں 223.6 ملی لیٹر ہوئی۔ ریاست میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت میں میں ایک سے دو ڈگری کی گراوٹ آئی ہے۔ کانگڑا میں منگل کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت معمول سے 11 ڈگری نیچے درج کیا گیا۔ ریاست میں سب سے زیادہ درجہ حرارت دھولا کنواں میں 31.5جبکہ اونا میں 31.4 ڈگری درج کیا گیا۔منڈی میں کل بادل پھٹنے سے جان و مال کا بڑے پیمانے پر نقصان ہوا ہے۔ گوہر، کرسوگ، تھوناگ و دھرم پور سب ڈویژن میں 7 مقامات پر بادل پھٹنے سے مکان زمیں دوز ہونے اور سیلاب کے پانی میں بہنے سے 10 لوگوں کی موت ہو گئی جبکہ 30 لوگ لاپتہ ہیں۔ گوہر سب ڈویژن میں 5، سراج میں 4 و کرسوگ میں ایک شخص کی موت ہوئی ہے۔دیہی لوگوں اور انتظامیہ نے 132 لوگوں کو بچایا ہے۔ گوہر سب ڈویژن کے سیانج علاقے میں جیونی کھڈ میں آے سیلاب میں دو گھر ڈوب گئے۔ اس سے جھابے رام و پدم دیو سمیت ان کے کنبہ کے 9 لوگ بہہ گئے۔ ان میں دیوکو دیوی کی لاش کانگڑا ضلع کے دیہرا اور اوما دیوی کی جوگیندر نگر سب ڈویژن میں بیاس ندی کے کنارے ملی۔ لاپتہ لوگوں کی تلاش میں این ڈی آر ایف اور ایس ڈی آر ایف نے تلاشی مہم چلائی ہوئی ہے۔باڑا پنچایت میں مکان زمیں دوز ہونے سے ملبے میں 6 لوگ دب گئے۔ اس میں ماں-بیٹے کی موت ہو گئی۔ تین گھنٹے کی تلاشی مہم کے بعد چار لوگوں کی جان بچا لی گئی۔ پرواڑا میں ماں، بیٹا اور بہو نالے کے تیز بہاو میں بہہ گئے۔ بیٹے کی لاش برآمد کرلی گئی ہے۔ پانچ سال کی بچی محفوظ بچا لی گئی ہے۔سراج سب ڈویژن کے بگسیاڑ، تھوناگ و جنجیہلی میں بادل پھٹنے سے بھاری تباہی ہوئی ہے۔ ایک اسکول ملازم کے اہل خانہ سمیت 19 لوگ بہہ گئے، ان میں 4 کی لاش برآمد کرلی گئی جبکہ 15 ابھی بھی لاپتہ ہیں۔وزیر اعلیٰ سکھوندر سنگھ سکھو نے کہا ہے کہ قدرتی آفت سے ریاست میں ابھی تک 500 کروڑ روپے کے نقصان کا اندازہ ہے۔ نقصان مزید بڑھ سکتا ہے۔ جہاں پر نقصان ہوا ہے وہاں راحت اور رہنے کا انتظام کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ ریاستی حکومت آفت کی اس گھڑی میں لوگوں کے ساتھ کھڑی ہے اور ہر حالت میں اس سے نپٹنے کے لیے ہرممکن کوشش کر رہی ہے۔ادھر محکمہ موسمیات نے 3 جولائی تک ریاست میں شدید بارش کا امکان ظاہر کیا ہے جبکہ 4 اور 5 جولائی کو کچھ مقامات پر تیز بارش ہو سکتی ہے۔ ان میں کانگڑا اور سولن میں بہت بھاری اور منڈی، حمیر پور، اونا، بلاس پور، شملہ اور سرمور میں کچھ مقامات پر بھاری بارش کی وارننگ دی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات نے جولائی میں معمول سے زیادہ بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
خستہ حال دھندک۔مرہوٹ سڑک بارشوں کی تالاب کی شکل اختیار کرنے لگی پل کی مرمت کی گئی لیکن سڑک مسافروں کیلئے ڈراؤنا خواب،انتظامیہ سے توجہ کی مانگ
پیر پنچال
کربلا کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کا سلسلہ جاری پونچھ ضلع کے سرحدی گاؤں قصبہ میں جلوس عزا نکالا گیا
پیر پنچال
پونچھ کے گاؤں بنوت میں پانی کی شدید قلت، عوام سراپا احتجاج جل جیون مشن سکیم کی سست روی اور ملازمین کی مبینہ لاپرواہی نے مشکلات میں اضافہ کر دیا
پیر پنچال
محرم الحرام کا جلوس اور سیرت النبی ؐکانفرنس ڈی آئی جی رینج نے منڈی میںسیکورٹی جائزہ میٹنگ منعقد کی
پیر پنچال

Related

برصغیر

ہماچل پردیش میں56افراد لاپتہ بادل پھٹنے کے بعد مہلوکین کی تعداد 19 پہنچی

July 3, 2025
برصغیر

۔21جولائی سے پارلیمنٹ کامانسون اجلاس

July 3, 2025
برصغیر

دائمی بیماریوں سے نمٹنے کی کوشش میٹھے مشروبات، تمباکو اور شراب پر50فیصد اضافی ٹیکس کریں:ڈبلیو ایچ او

July 3, 2025
برصغیرتازہ ترین

21جولائی سے 21 اگست تک پارلیمنٹ کا مانسون اجلاس بلانے کی حکومتی تجویز منظور

July 3, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?