Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
برصغیر

مانسون پورے ملک میں سرگرم | معمولات درہم برہم، کئی ریاستوں میں سیلابی صورتحال

Towseef
Last updated: July 1, 2025 11:27 pm
Towseef
Share
4 Min Read
SHARE

عظمیٰ نیوز سروس

نئی دہلی//مانسون کے پورے ملک میں پہنچنے کے بعد ہو رہی بارش سے کئی مقامات پر عام زندگی درہم برہم ہو کر رہ گئی ہے۔ اتر پردیش، بہار، جھارکھنڈ اور اوڈیشہ سمیت کئی ریاستوں میں سیلاب جیسے حالات بن گئے ہیں۔ ہندوستانی محکمہ موسمیات نے مدھیہ پردیش، اترا کھنڈ اور ہریانہ میں سیلاب کے خطرے کی وجہ سے الرٹ کیا ہے۔ آئی ایم ڈی کے ڈائرکٹر جنرل مرتیونجے مہاپاترا نے ایک آن لائن پریس بریفنگ میں کہا کہ اتراکھنڈ اور ہریانہ میں اچھی بارش ہونے کی امید ہے۔شمال مشرقی کے بڑے حصوں، مشرقی ہند کے کئی علاقوں اور جنوبی جزیرہ نما کے کچھ حصوں میں بارش معمول سے کم رہنے کا امکان ہے۔ شمال مشرق، شمال مغرب اور مشرق و جنوبی جزیرہ نما کے کچھ حصوں میں معمول سے زیادہ درجہ حرارت دیکھنے کو مل سکتا ہے۔ مشرقی مدھیہ پردیش، چھتیس گڑھ، اوڈیشہ، ودربھ اور تلنگانہ کے آس پاس کے علاقے اور گجرات اور مہاراشٹر کے کچھ حصوں میں شدید بارش ہو سکتی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ اس طرح کی بارش کا پیٹرن عام طور پر تب ہوتا ہے جب مانسون ٹرف اپنے معمول کی حالت سے جنوب کی طرف منتقل ہوتا ہے اور جب کئی کم دباو کا نظام بنتا ہے۔اتر پردیش میں مانسون پوری طرح سے سرگرم ہو چکا ہے۔ پیر کو دن بھر ریاست کے سبھی حصوں میں جھماجھم بارش ہوئی۔ رک رک کر کبھی ہلکی تو کبھی تیز۔ کانپور، فرخ آباد، بلند، شہر، آگرہ سمیت کئی ضلعوں میں آبی جماو کا سامنا لوگوں کو کرنا پڑا۔
اس دوران یہاں 6 افراد کی موت کی خبر ہے۔ بارش کے دوران بجلی گرنے سے کرنٹ کی زد میں آکر ماں بیٹے کی، چھت اور دیوار گرنے کے واقعات میں تین، بجلی گرنے سے 2 لوگوں کی موت ہو گئی۔ بارش کے دوران ریاست میں ندیوں کی آبی سطح تیزی سے بڑھ رہی ہے۔ گنگا-جمنا کے ساتھ ہی شاردا، رام گنگا و کین، چندراول ندیوں میں آبی سطح میں اضافہ ہوا ہے۔بہار میں بھی مانسون نے رفتار پکڑ لی ہے اور پوری ریاست میں بارش کا سلسلہ تیز ہو گیا ہے۔ محکمہ موسمیات نے منگل کو ریاست کے 16 ضلعوں کے لیے الرٹ جاری کیا ہے، جن میں 13 اضلاع میں آرینج الرٹ اور 3 ضلعوں میں یلو الرٹ کا اعلان کیا گیا ہے۔ اگلے ایک ہفتے تک بارش کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے۔ ساتھ ہی بجلی گرنے اور تیز ہوا کی بھی وارننگ جاری کی گئی ہے۔شملہ کے شہری علاقے میں بارش کی وجہ سے کھدائی پر روک لگا دی گئی ہے۔ ایچ آر ٹی سی منڈی کی سولی کھڈ واقع ڈویژنل ورکشاپ میں پانی جمع ہونے کی وجہ سے کرنٹ لگنے سے ملازم کی موت ہو گئی جبکہ ولاس پور میں جوکھالا میں علی کھڈ میں ڈوبنے سے ضعیف کی جان چلی گئی۔ منڈی ضلع میں سراج کے باگا چونوگی میں ایک بزرگ کی گرنے سے موت ہوگئی۔محکمہ موسمیات کے مطابق منگل کو ہماچل پردیش کے تین ضلعوں میں بارش کا یلو الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ اس دوران کانگڑا، منڈی و سرمور میں اچانک سیلاب آنے کی وارننگ جاری کی گئی ہے۔ یہاں 259 سڑکیں آمد و رفت کے لیے بند ہیں۔ اتراکھنڈ اور پنجاب میں شدید بارش کا آرینج الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ پیر کی صبح سے بدری ناتھ، کیدار ناتھ، گنگوتری اور ہیم کنڈ صاحب کی یاترا شروع ہو گئی ہے۔ یمونوتری دھام کی یاترا کو شروع نہیں کیا جا سکا ہے اور ایک ہزار سے زیادہ مسافر پہاڑوں پر رکے ہیں۔

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
ڈاکٹر فاروق عبداللہ کا ریڈیو کشمیر کو خراجِ تحسین، 77 برس مکمل ہونے پر مبارکباد
تازہ ترین
جموں و کشمیر میں 5 لاکھ بے گھر افراد کو مستقل رہائش فراہم کی جائے گی: شیو راج سنگھ چوہان
تازہ ترین
معروف ماہرِ تعلیم جی ایم بٹ اور متعدد سیاسی و سماجی شخصیات اپنی پارٹی میں شامل سید محمد الطاف بخاری اور پارٹی کے دیگر سینئر رہنماوں نے نئے ممبران کا پُرتپاک استقبال کیا
تازہ ترین
کشتواڑ کے جنگلات میں ملی ٹینٹوں کی تلاش جاری
تازہ ترین

Related

برصغیر

بہار میں ووٹر لسٹوں کی نظر ثانی کا معاملہ | الیکشن کمیشن مجاز لوگوں کی خط و کتابت پر غور کرے گا

July 2, 2025
برصغیر

مودی پانچ ممالک کے دورے پر روانہ | ترقی پذیر ممالک کے ساتھ تعلقات مزید مضبوط ہوں گے

July 2, 2025
برصغیر

کووڈ ویکسین کا حرکت قلب سے کوئی لینا دینا نہیں | ایمزاور آئی سی ایم آرکی مشترکہ تحقیق منظرعام پر

July 2, 2025
برصغیر

ہماچل پردیش میں قدرت کا قہر | 11مقامات پر بادل پھٹنے سے تباہی منڈی میں 10لوگوں کی موت

July 2, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?