عظمیٰ نیوزسروس
جموں//جموں و کشمیر حکومت نے رندیپ سنگھ، جو اس وقت ضلع معدنیات کے دفتر، راجوری میں منرل سپروائزر ہیں، کو ان کے خلاف موصول ہونے والی شکایات کے بعد فوری طور پر معطل کرنے کا حکم دیا ہے۔ڈائریکٹر معدنیات جموںوکشمیرکی جانب سے جاری کئے گئے ایک حکم کے مطابق، معطلی کی مدت کے دوران، سنگھ اگلے احکامات تک جوائنٹ ڈائریکٹر، ارضیات اور کان کنی، جموں کے دفتر سے منسلک رہیں گے۔