Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
جمعہ ایڈیشن

کتاب و سنت کے حوالے سے مسائل کا حل مفتی نذیر احمد قاسمی

Mir Ajaz
Last updated: June 26, 2025 10:20 pm
Mir Ajaz
Share
11 Min Read
SHARE
سوال:پہلے ٹیلی فون اور اب موبائیل فون کا استعمال زندگی کا لازمی حصہ بن گیا ہے۔اس کے بہت سارے مسائل میں سے ایک مسئلہ سلام کا بھی ہے۔برائے کرم فون پر سلام کے متعلق ضروری مسائل تحریر فرمائیں۔
بشیر احمد ۔بھدرواہ
ٹیلفون رابطہ، سلام اور جوابِ سلام کا طریقہ
جواب:سلام مسلمانوں کا شعار ہے۔ اس لئے فون پر پہلے سلام کیا جائے پھر بات کی جائے۔جب فون سے رابطہ کیا جائے تو رابطہ ہونے کی علامت یہ ہے کہ ہیلو کیا جائے ،جب جواب میں ہیلو آجائے تو یہ رابطہ ہونے کی علامت ہے۔اب سلام کیا جائے ،یہ اُس وقت ہے جب یہ یقین ہو کہ اگلا شخص مسلمان ہے ۔اگر انجانے میں کسی غیر مسلم کو السلام علیکم کہا گیا تو اس میں کوئی گناہ نہیں ہے۔ہاں! جب یہ معلوم ہوکہ میں جس سے بات کرنا چاہتا ہوں ،وہ غیر مسلم ہے تو پھریہاں سے آداب کہیںیا گُڈ مارننگ ،گڈ آفٹر نون یا گُڈنائٹ جیسے الفاظ کہیں،السلام علیکم
نہ کہیں۔یہ مسلمان کے ساتھ مخصوص ہے۔فون پر اگر کوئی خاتون ہو تو چونکہ عموماً فتنہ کا خطرہ نہیں ہوتا ،اس لئے سلام کرنے اور سلام کا جواب دینے میںکوئی حرج نہیں ۔لیکن اگر فتنہ کا خطرہ ہو ،مثلاً یہی سلام و کلام غلط روابط قائم ہوجانے کا سبب بنے تو یہ سلام کرنا بھی منع ہےاور سلام کا جواب دینا بھی منع ہے،یہ مردوں کے لئے بھی ہے اور،عورتوں کے لئے بھی۔آج کل غیر محرم کے ساتھ غلط روابط کا بڑا ذریعہ یہ فون ہی ہے۔
با ت چیت ختم کر کے پھر سلام کرنا بھی حدیث سے ثابت ہے۔ لہٰذا جیسے ملاقات کرکے رخصت ہوتے وقت سلام کرنا سنت ہے ،ایسے ہی فون پر بات چیت ختم کرکے سلام پر اختتام کرنا سنت ہوگا ۔اس طرح ہر شخص کے لئے سلام کے الفاظ کا درست کرنا بہت ضروری ہے۔بہت سارے لوگ سلام تو کرتے ہیں مگر الفاظ میں سخت غلطیاں ہوتی ہیں۔مثلاًسلام علیکم ،یا ساں ولیم ،یا سا علیکم یا سا ملیکم وغیرہ ۔یہ سب غلط ہیں ۔اس طرح کے غلط کلمات سلام کے نام پر غیر سلام ہے۔صحیح یہ ہے ’’السلام علیکم ‘‘۔اس کو انگریزی میں یوں لکھا جائے۔ASSA-LAMU.ALAIKUM۔بہت سارے لوگ سلام کے جواب میں بھی سلام ہی کرتے ہیں ۔یاد رہے سلام کرنا سنت اور جواب دینا واجب ہے۔سلام کے الفاظ یہ ہیں ’’السلام علیکم‘‘۔۔۔ا سکا جواب یہ ہے ’’وعلیکم السلام ‘‘اگر سلام یا جواب ِسلام میں یہ اضافہ کیا جائےتو بہتر ہے۔ورحمتہ اللہ و بر کا تہٗ
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سوال :۱بہت ساری خواتین اپنے بالوں کے ساتھ مصنوعی بال جوڑتی ہیں ۔اب جب وہ وضو کرتے ہوئے اپنے سَر پر مسح کرتی ہیں تو کیا اُن مصنوعی بالوں پر  مسح ہوتا ہےاور بعض خواتین اپنے فطری بالوں پر مسح کرتی ہیں ۔ہماراسوال یہ ہے کہ اگر کسی نے اُن مصنوعی بالوں پر مسح کیا تو کیا مسح ادا ہوجاتا ہے یا نہیں؟
سوال ۲: ۔کیا عورتوں کو بھی پورے سَر کا مسح کرنا اُسی طرح سنت ہے کہ جیسے مَردوں کو ؟عورتوں کو بالوں کا وہ حصہ جو پیچھے سے لٹکا ہوا ہوتا ہے ،کیا اُس حصے پر بھی مسح لازم ہے؟
سوال:۳۔بہت ساری خواتین آرائش کے لئے اپنے ناخن پر نیل پالش لگاتی ہیں ،جو عموماً بہت گاڑھا لیکوڈ ہوتا ہے ۔یہ پینٹ کی طرح ہوتا ہے ۔کیا ناخن پالش پر وضو ہوجاتا ہے۔اس طرح اگر ہاتھوں یا بالوں پر مہندی لگی ہوئی ہو تو کیا وضو ہوجاتا ہے؟
مریم سُلطان ۔سرینگر
 مصنوعی بالوں اور نیل پالش کا استعمال 
خواتین کے وضو اور غسل کے مسائل
جواب۱ :خواتین کے جو فطری بال ہوتے ہیں اُن بالوں پر اس طرح مسح کیا جائے کہ بھیگے ہوئے ہاتھ پورے سَر پر گذر جائیں۔مسح کے معنیٰ یہی ہیں کہ بھیگا ہوا ہاتھ کسی عضو پر گذار دیا جائے۔اب اگر کسی عورت نے’’وِگ‘‘ استعمال کیا ہواہو تو اس میں دو خرابیاں ہیں ۔ایک یہ کہ ایسے مصنوعی بال استعمال کرنا جائز نہیں اور اگر ان مصنوعی بالوں پر مسح کیا جائے تو یہ مسح بھی ادا نہ ہوگا ۔یہ بال چونکہ جسم کاِ فطری حصہ نہیں ہوتے ہیں،اسلئے اُن پر مسح گویا اپنے جسم پر مسح نہ ہوگا۔
جواب۲۔ پورے سَر کا مسح کرنا سنت ہے اور اس سنت پر پورے اہتمام سے عمل کرنا چاہئے۔  پورے سَر کا مسح جس طرح مَردوں کے لئے سنت ہے ،اُسی طرح عورتوں کے لئے بھی سنت ہے۔،البتہ خواتین کے سَر کے پیچھے جو لٹکے ہوئے بال ہوتے ہیں اُن پر مسح نہیں کرنا ہے۔سَر کے پیچھے اُس حصہ جہاں بال نیچے کی طرف لٹکے ہوئے ہوتے ہیں ،وہاں تک مسح کرکے پھر لٹکے ہوئے بالوں کے نیچے گردن پر مسح کرکے پھر کانوں پر مسح کرنا چاہئے۔
جواب۳۔ ناخن پر نیل پالش ہوتو اس پر نہ غسل ہوتا ہے اور نہ وضو ہوتا ہے،دراصل نیل پالش ایک گاڑھا پینٹ ہے جو پانی کو ناخن تک نہیں پہنچنے دیتا ،اس لئے جس خاتون کے ناخن پر یہ پینٹ لگا ہوا ہو وہ اگر غسل کرے گی اور نیل پالش لگا رہ گیا تو غسل ادا نہ ہوگااور وضو کرے تو وہ بھی ادا نہ ہوگا ۔اس لئےکہ اُس کے ناخن در حقیقت خشک رہ گئے ۔یہ ایسے ہی ہے جیسے تنگ انگوٹھی لگی ہوئی ہو تو نہ غسل ہوگا اور نہ وضو ہوگا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سوال : سونے کے وقت کیا کیا دعائیں پڑھ سکتے ہیںاور وہ دعائیں بغیر وضو پڑھنا جائز ہےیا نہیں؟
غلام محی الدین ۔ترال
سوتے وقت دعائیں پڑھنااوروضو کا مسئلہ
جواب:سونے کے وقت سورہ فاتحہ ،آیت الکرسی ،سورہ ملک ،چار قل ،تسبیح فاطمہ پڑھنا مسنون ہے ۔احادیث میں ان کے پڑھنے کی ترغیب بھی ہے اور فضیلت بھی ہے۔لہٰذا یہ سب پڑھنے کی کوشش کرنی چاہئے۔مزید یہ کہ بخاری و مسلم میں حدیث ہے ۔حضرت برأبن عاذب کہتے ہیںکہ۔۔۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جب تم سونے کا ارادہ کرو تو پھر دائیں کروٹ لیٹ کر یہ دعا پڑھو ’’اَللّھُم اَسلمُت نفسی۔۔۔۔ الخ ۔یہ دعا مکمل بخاری شریف میں وضو کے بیان میں موجود ہے۔اس لئےکوشش کی جائے کہ باوضو سوئیں۔ تاہم اگر کوئی بے وضو سوئے تو یہ بھی جائز ہے اور اوپر کی ساری دعائیں بے وضو پڑھنا بھی جائز ہے۔سورہ الم سجدہ پڑھنےکی تاکید بھی احادیث میں آتی ہے ۔سونے کے وقت کی اوربھی دعائیں ہیں،جودعائوں کی کتاب مثلاً حصن المسلم اور مسنون دعائیں میں موجود ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سوال :پیشاب کرتے ہوئے کبھی چھینٹیں جسم یا کپڑوں پر گرتی ہیں ،کبھی یہ چھینٹیں معلوم ہوتی نظر آتی ہیں اور کبھی بہت چھوٹی ہوتی ہیں کہ نظر بھی نہیں آتیں ۔اب سوال یہ ہے کہ ایسے کپڑوں میں نماز پڑھنے کا کیا حکم ہے؟
محمد حسین خان ۔اسلام آباد کشمیر
کپڑوں پر پیشاب کی چھینٹوں کا مسئلہ
جواب :جسم یا کپڑوں پر ایسی چھوٹی چھوٹی چھینٹیں جو نظر نہیں آتی ،وہ معاف ہیں ۔ایسے کپڑوں میں نماز پڑھی جائے تو ادا ہوجاتی ہے ۔ملاخطہ ہو فتاویٰ دارالعلوم دیو بند جلد اول۔اور جسم یا کپڑوں پر وہ چھینٹیں جو نظر آتی ہیں اُن کا پاک کرنا ضروری ہے بشرطیکہ یہ پیشاب کی چھینٹیں ہوں ۔اگر وضو کی چھینٹیں ہو تو اُن میں کوئی حرج نہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سوال :۔ایک عام مسلمان پر کتنا علم ِ دین سیکھنافرض ہے؟
راشد  احمد سوپور
علم دین حاصل کرنے کا فریضہ
جواب:۔ہر مسلمان پر فرض ہے کہ وہ اتنا دین جانتا ہو جس سے تمام فرائض ادا کرے اور تمام حرام چیزوں سے بچ جائے ۔اس میں وضو ،غسل ،نماز ،روزہ ،زکوٰۃ اور حج بھی ہےکہ وہ ان اعمال کے فرض ہونے اور ان کو انجام دینے کے طریقوں سے واقف ہو۔اسی طرح اخلاقی ،معاشی اور گھریلو زندگی میں جو احکام اسلام نے ہر مسلمان پر فرض کئے ہیں ،وہ اُن کو جانتا ہو اور جو چیز یںحرام کی ہیں اُن سے بھی واقف ہو،مثلاً شرک ،بدعت ،والدین کی نافرمانی ،جھوٹ ،غیبت ،چوری ،رشوت ،سود ،زنا ،شراب ،ناحق قتل ،کسی کو ایذا پہنچانا ،ملازمت میں کام چوری ،وعدہ خلافی،تجارت میں ملاوٹ ،کمائی میںحرام ذرائع اختیا رکرنا ،غرض کہ تمام حرام چیزوں کو جاننا ضروری ہے ۔یہ عمل مستند کتابوں سے پڑھ کر یا معتبرعلما سے پوچھ پوچھ کرہو ۔غرض کہ اتنا علمِ دین حاصل کرنا ہر مسلمان پر لازم ہے کہ وہ مسلمان بن کر زندگی گذار سکے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سوال:۔اسلام کو کیسے سمجھیں یا اسلام سمجھنا یااسلام کے بارے میں پڑھناکہاں سے شروع کریں؟
ساجد ،کپوارہ
اسلام کو کیسے سمجھیں
جواب:۔اسلام کو سمجھنے کے لئے عقائد ،اعمال ،اخلاق اور تمام حرام چیزوں کو جاننا ضروری ہے ،اس کے لئے پہلے ایمان ،پھر نماز ،سیکھنا ضروری ہے پھر اگر مالدار ہو تو زکوٰۃ کی تفصیل اور رمضان کے روزے کے مسائل جاننا لازم ہے۔نماز کے لئےوضو اور غسل کا طریقہ سیکھنا ہے اور جو جو کام اسلام نے حرام کئے ہیں اُن کو معلوم کرنا اور اُن سے پرہیز ضروری ہے۔اسلام پڑھنے کے لئے پہلے ایمان ،پھر نماز سیکھیں،پھر قرآن کریم پڑھیں اور ساتھ تعلیم الاسلام پڑھیں ،پھر آگے بڑھیں۔
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
سوپور میں ملک دشمن سرگرمیوں کی پاداش میں تین افراد گرفتار
تازہ ترین
مقید علیحدگی پسند رہنما شبیر احمد شاہ کی حالت مستحکم،مناسب طبی علاج حاصل کر رہے ہیں :جیل انتظامیہ
تازہ ترین
ہند-چین سرحد پر مستقل امن کے لیے پیچیدہ مسائل کا حل ضروری: راجناتھ
برصغیر
ادھم پور تصادم: جنگلی علاقے میں دوسرے روز بھی تلاشی آپریشن جاری
تازہ ترین

Related

جمعہ ایڈیشن

کتاب و سنت کے حوالے سے مسائل کا حل

June 19, 2025
جمعہ ایڈیشن

کتاب و سنت کے حوالے سے مسائل کا حل مفتی نذیر احمد قاسمی

June 12, 2025
جمعہ ایڈیشن

قرآن مجید اور انسان کی فطرت فہم و فراست

June 12, 2025
جمعہ ایڈیشن

نماز میں فرض قرأت کا معیار فکرو فہم

June 12, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?