Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
جموں

حکومت ہر محاذ پر ناکام،عوامی مسائل جوں کے توں مرکزی سرکار ریاست کا درجہ بحال کرنےکے لئے فوری اقدامات کرے:بخاری

Towseef
Last updated: June 24, 2025 12:00 am
Towseef
Share
5 Min Read
SHARE

عظمیٰ نیوزسروس

جموں// اپنی پارٹی کے سربراہ سید محمد الطاف بخاری نے حکمران جماعت پر الزام لگایا کہ وہ عوام کو ایک موثر حکومت فراہم کرنے، اُن کے مسائل کو حل کرنے ناکام ثابت ہوئی ہے حتاکہ وہ اپنے انتخابی وعدوں کو پورا کرنے میں ناکام ثابت ہوئی ہے۔اپنی پارٹی کے سربراہ نے مرکزی سرکار پر زور دیا ہے کہ جموں کشمیر کا ریاست کا درجہ بحال کرنے کےلئے فوری اقدامات کرے۔یہ باتیں سید محمد الطاف بخاری نے جموں میں پارٹی کے صوبائی اجلاس سے خطاب کرنے ہوئے کہیں۔ اس اجلاس کا مقصد جموں کشمیر کے موجودہ حالات کے حوالے سے بات چیت کرنا، پارٹی کی کارکردگی کا جائزہ لینا اور بعض تنظیمی امور پر تبادلہ خیالات کرنا تھا۔اجلاس میں جموں صوبے سے تعلق رکھنے والے پارٹی کے سینئر لیڈران اور سرکردہ کارکنان نے شرکت کی۔ اجلاس میں پارٹی لیڈران نے متذکرہ معاملات کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور کئی اہم فیصلے لئے۔ بخاری نے حکمران جماعت کو ایک اچھی حکومت فراہم کرنے میں ناکامی، نیز اس کے اپنے انتخابی وعدوں کو پورا نہ کرپانے پر اسے لتاڑا۔ انہوں نے مرکزی سرکار پر زور دیا کہ وہ جموں کشمیر میں عوامی اعتماد کو بحال کرنے اور اسے ریاست کا درجہ لوٹانے کےلئے اقدامات کرے۔انہوں نے کہا کہ ’’لوگ یہ دیکھ کر مایوس ہیں کہ حکمران جماعت ایک اچھی حکومت فراہم کرنے میں ناکام رہی ہے، اس حکومت نے اسمبلی مہم کے دوران عوام سے کیے گئے وعدوں کو بھی پورا نہیں کیا، مثال کے طور پر صارفین کو 300ونٹ مفت بجلی فراہم کرنے کے وعدہ کیا گیا تھا۔ اس طرح کے کئی دیگر وعدے بھی کئے گئے تھے لیکن حکومت اپنے ہی وعدوں کو پورا کرنے میں سراسر ناکام ثابت ہوگئی ہے‘‘۔سید محمد الطاف بخاری نے مرکزی حکومت پر زور دیا کہ وہ بغیر کسی تاخیر کے جموں و کشمیر میں بلدیاتی اور پنچایتی انتخابات کرائے ۔انہوں نے کہا ’’لوگوں کو بلدیاتی اور پنچایتی سطحوں پر اپنے نمائندے چُننے کا جمہوری حق بغیر کسی تاخیر کے فراہم کیا جانا چاہیے۔ مرکز کو بھی جموں اور کشمیر میں لوگوں کا اعتماد بحال کرنے کے لیے مطلوبہ اقدامات کرنے چاہئیں‘‘۔پارٹی اجلاس کے بعد سید محمد الطاف بخاری نے صحافیوں سے بات چیت کی۔ سوالات کے جواب دیتے ہوئے انہوں نے حکومت کی کارکردگی پر اپنے عدم اطمینان کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا ’’بی جے پی ایسا برتاؤ کرتی ہے جیسے جموں و کشمیر میں اسی
جماعت کی حکومت ہے۔ اس کے برعکس بر سر اقتدار جماعت ایک اپوزیشن کی طرح برتاو کررہی ہے۔ بی جے پی ہر مسئلے پر شور و غوغا بپا کرتی ہے، ماسوائے ان مسائل کے جن کا سامنا عوام کو کرنا پڑ رہا ہے‘‘۔انہوں نے مزید کہا، ’’حکومت بنیادی مسائل تک کو بھی حل کرنے میں ناکام رہی ہے۔ اس کی ایک مثال جموں و کشمیر میں کان کنی کا مسئلہ ہے۔ پہلے مقامی لوگ محنت شاقہ کے ذریعے کان کنی کرتے تھے اور اپنا روزگار کماتے تھے۔ لیکن اب اُنہیں اس سے روک دیا گیا ہے اور ان کی جگہ باہر کے ٹھیکے داروں کو کان کنی کے ٹھیکے دیئے جارہے ہیں۔ اس کی وجہ سے قیمتیں آسمان کو چھو رہی ہیں۔ ایک لوٹ کھسوٹ جاری ہے۔ بی جے پی اور این سی دونوں لوٹ کھسوٹ کرنے والوں کے ساتھ ملی ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ ’’اپنی پارٹی کی ان تمام مسائل پر نظر رکھے ہوئے ہے۔ ہم پہلے ان مسائل پر بات نہیں کرتے تھے کیونکہ ہم حکومت کو اس کے وعدے پورے کرنے کا موقعہ فراہم کرنا چاہتے تھے۔ لیکن اب آٹھ ماہ گزر چکے ہیں، لیکن حکومت ہر محاذ پر ناکام ثابت ہوگئی ہے۔‘‘

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
راجوری اور ریاسی میں موسلادھار بارش کے باعث لینڈ سلائیڈنگ اہم سڑکوں پر ٹریفک کی نقل و حمل میں رکائوٹ ، مسافر گھنٹوں متاثر رہے
پیر پنچال
ٹنگمرگ میںپانی کی سپلائی لائین کاٹنے کا واقعہ | 2فارموں میں 4ہزار مچھلیاں ہلاک
صنعت، تجارت و مالیات
قومی سیاحتی سیکرٹریوں کی کانفرنس 7جولائی سے سرینگر میزبانی کیلئے تیار
صنعت، تجارت و مالیات
وادی میں دن بھرسورج آگ برساتا رہا|| گرمی کا72سالہ ریکارڈٹوٹ گیا درجہ حرارت37.4 ڈگری،ایک صدی میں جولائی کا تیسرا گرم ترین دن ثابت
صفحہ اول

Related

جموں

بسوہلی میں اے آئی آئی ایم ایس جموں آؤٹ ریچ سینٹرقائم ہو گا :ڈاکٹر جتیندر سنگھ مرکزی وزیر کی قیادت میں بسوہلی میںعوامی دربار،علاقہ میں بہترین طبی سہولیات میسر کرنے کا وعدہ

July 5, 2025
تازہ ترینجموں

جموں میں دو منشیات فروش گرفتار، ممنوعہ مواد بر آمد:پولیس

July 3, 2025
تازہ ترینجموںکشمیر

5 ہزار سے زیادہ یاتریوں کا دوسرا قافلہ جموں بیس کیمپ سے روانہ

July 3, 2025
جموں

منوج سنہا کی سرحدی گائوں چنگیہ ارنیا میں داتی ماں دیوا ستھان پر حاضری | سرحدی علاقےدفاع کی پہلی لائن مرکزی حکومت سرحدی علاقوں کی جامع ترقی کے لئے پُرعزم :لیفٹیننٹ گورنر

July 3, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?