Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
برصغیر

دہلی میں مانسون کی جلد دستک متوقع | کئی ریاستوں کیلئے شدید بارش کا الرٹ جاری

Towseef
Last updated: June 21, 2025 11:08 pm
Towseef
Share
3 Min Read
SHARE

عظمیٰ نیوز سروس

نئی دہلی//جنوب مغربی مانسون نے ایک بار پھر رفتار پکڑ لی ہے اور وہ تیزی سے بڑھتے ہوئے دہلی کی دہلیز تک پہنچ چکا ہے۔ ایک سے دو دنوں کے اندر قومی راجدھانی میں اس کے دستک دینے کا امکان ہے۔ ویسے دہلی میں مانسون کے آنے کی عام تاریخ 26 سے 27 جون ہے۔ لیکن اس مرتبہ 4-5 دن پہلے ہی اس کے لیے حالات موافق نظر آ رہے ہیں۔دوسری طرف راجستھان، اتر پردیش کے کئی حصوں میں پہلے ہی مانسون کی بارش شروع ہو چکی ہے۔ اب راجدھانی دہلی کے علاوہ پنجاب اور ہریانہ میں اس کا انتظار ہے۔ اب تک بہار، مشرقی اور وسط اتر پردیش، مدھیہ پردیش، چھتیس گڑھ، جھارکھنڈ، اتراکھنڈ، ہماچل پردیش کے کچھ حصوں میں مانسون کی آمد ہو چکی ہے۔محکمہ موسمیات(آئی ایم ڈی)نے اگلے ایک ہفتہ تک ہماچل پردیش، اتراکھنڈ، پنجاب، ہریانہ، مغربی اتر پردیش اور مشرقی راجستھان میں الگ الگ مقامات پر شدید بارش کی وارننگ جاری کی ہے۔ ساتھ ہی یہاں 40-50 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں بھی چل سکتی ہیں۔ ابھی مغربی راجستھان کے کچھ حصوں میں درجہ حرارت معمول سے اوپر بنا ہوا ہے، لیکن موسم سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ اگلے دو دن میں بارش راحت لے کر آئے گی۔آئی ایم ڈی کے مطابق پیر سے دہلی، ہریانہ، پنجاب اور مغربی اتر پردیش میں مانسون کی بارش میں تیزی آئے گی۔ جموں و کشمیر میں 21 سے 26 جون تک بارش کا دور شروع ہو سکتا ہے۔اس درمیان اتر پردیش، مدھیہ پردیش، چھتیس گڑھ، مشرقی راجستھان اور مہاراشٹر کے ساحلی ضلعوں میں بارش جاری ہے۔ ممبئی اور کرناٹک کے ساحلی علاقوں میں بھی مسلسل بارش سے عام زندگی بری طرح متاثر ہوئی ہے۔ وہیں مدھیہ پردیش میں شدید بارش سے ندی-نالے ابال پر ہونے سے کئی راستے بند ہو گئے ہیں۔ ایسا ہی موسم اگلے 24 گھنٹے تک بنا رہنے کا امکان ہے۔راجستھان میں بھی تیز بارش کا دور جاری ہے۔ جئے پور، کوٹا، بھیلواڑہ، دوسا، بوندی، ٹونک، سیکر، ناگور، کرولی سمیت کئی ضلعوں میں جمعہ کو شدید بارش ہوئی۔ ان ضلعوں میں 1 سے لے کر 6 انچ تک بارش درج کی گئی۔ جئے پور موسم مرکز نے ہفتہ کو بھی ریاست کے 30 ضلعوں میں بارش کا یلو الرٹ جاری کیا ہے۔

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
پی ڈی پی زونل صدر ترال دل کا دورہ پڑنے سے فوت
تازہ ترین
سرینگر میں 37.4ڈگری سیلشس کے ساتھ 72سالہ گرمی کا ریکارڈ ٹوٹ گیا
برصغیر
قانون اور آئین کی تشریح حقیقت پسندانہ ہونی چاہیے، : چیف جسٹس آف انڈیا
برصغیر
پُلوں-سرنگوں والے قومی شاہراہوں پر ٹول ٹیکس میں 50 فیصد تک کی کمی، ٹول فیس حساب کرنے کا نیا فارمولہ نافذ
برصغیر

Related

برصغیر

نِیٹ۔یو جی 2025 کے نتائج:سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے والی عرضی خارج

July 4, 2025
برصغیر

ٹی اینڈٹی میں وزیراعظم کاپرتپاک خیرمقدم | مودی نے ہندوستانی تارکین وطن کے رول کوسراہا

July 4, 2025
برصغیرتازہ ترین

نیٹ یوجی 2025کے نتائج کو چیلنج کرنے والی درخواست پر غور کرنے سے عدالت عظمیٰ کا انکار

July 4, 2025
برصغیرتازہ ترین

ملک کی سالمیت کی جب بات آتی ہے تو آپریشن سندور ایک واضح مثال ،سوراج کو بچانے کیلئے لڑنے کی ضرورت ہے تو ہم لڑیں گے:امیت شاہ

July 4, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?