Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
جموں

نئی آبادی والے علاقوں میں ٹینکروںکے ذریعے پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گرمی میں بجلی کی مناسب سپلائی کی ہدایت

Mir Ajaz
Last updated: June 20, 2025 12:04 am
Mir Ajaz
Share
5 Min Read
SHARE

وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے صوبہ جموں میں گرمیوں کے موسم کیلئے بنیادی خدمات کا جائزہ لیا

جموں//وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نےسول سیکرٹریٹ جموں میں ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کی صدارت کی جس میںصوبہ جموں میں جاری گرمیوں کے موسم کے دوران بنیادی خدمات، ضروری رسد کی فراہمی اور اِنتظامیہ کی طرف سے اُٹھائے گئے اَقدامات کا جائزہ لیا گیا۔میٹنگ میں نائب وزیر اعلیٰ سریندرکمار چودھری، وزرأ سکینہ اِیتو، ستیش شرما اور وزیر اعلیٰ کے مشیر ناصر اسلم وانی کے علاوہ چیف سیکرٹری اتل ڈولو، وزیر اعلیٰ کے ایڈیشنل چیف سیکرٹری دھیرج گپتا، مختلف محکموں کے انتظامی سیکرٹریز، آئی جی پولیس جموں اور متعلقہ محکموں کے سربراہان موجود تھے جبکہ سری نگر سے تعلق رکھنے والے اَفسران نے بذریعہ ورچیول موڈ میٹنگ میں حصہ لیا ہے۔دورانِ میٹنگ صوبائی کمشنر جموں رمیش کمار نے وزیر اعلیٰ کو مختلف محکموں کی کارکردگی اور موسم گرما کے لئے تیار کئے گئے ایکشن پلان کے بارے میںبریف کیا۔اُنہوں نے بتایا کہ جے پی ڈِی سی ایل نے ٹرانسفارمروں کا وافر سٹاک رکھا ہے اور پاور گرڈ پر لوڈ کم کرنے کے لئے لوڈ شیڈنگ کا شیڈول بھی ترتیب دیا گیا ہے۔اُنہوں نے بجلی کی کم سے کم بندش، کرنٹ لائنز اور ٹرانسفارمروں کے زیادہ گرم ہونے سے بچاؤ کے لئے بجلی کی تقسیم کے شیڈول پر سختی سے عملدرآمد پر زور دیا۔میٹنگ میں جل شکتی محکمہ اور جموں میونسپل کارپوریشن کے کام کاج بالخصوص پانی کے ٹینکروں، پانی کے چھڑکنے والے، اینٹی سموگ گنوں اور واٹر کولروں کی مرمت کے حوالے سے بات چیت کی گئی تاکہ شہریوں کو شدید گرمی میں ریلیف فراہم کیا جا سکے۔وزیر اعلیٰ نے نئی آبادی والے علاقوں میں پانی کی قلت کے مسائل کا نوٹس لیتے ہوئے جل شکتی محکمہ اور میونسپل کارپوریشن کو ہدایت دی کہ فوری طور پر ان علاقوں میں ٹینکروںکے ذریعے پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔اُنہوں نے ان علاقوں میں زیر تکمیل واٹر سپلائی سکیموں کی رفتار تیز کرنے کی بھی ہدایت دی جہاں پانی کی شدید قلت ہے۔وزیر اعلیٰ نے فارسٹ فائر رسپانس میکانزم اور فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز کی تیاریوں کا بھی جائزہ لیا تاکہ کسی بھی ممکنہ آتشزدگی کی صورت میں فوری ردِّعمل دیا جا سکے۔محکمہ صحت کی جانب سے بتایا گیا کہ پورے ڈویژن میں اَدویات کی وافر مقدار دستیاب ہے اور گرمی سے متعلق بیماریوں پر خصوصی توجہ کے ساتھ بیداری مہمات بالخصوص حساس آبادی کے لئے بھی جاری ہیں۔وزیر اعلیٰ نے آبپاشی و فلڈ کنٹرول محکمے کی تیاریوں کا بھی جائزہ لیا جن میں نہروں کی صفائی اور سیلاب سے بچاؤ کے منصوبے شامل ہیں۔مون سون کے پیش نظرچوبیس گھنٹے کنٹرول رومز بھی قائم کئے گئے ہیں۔خوراک ، شہری رسدات و اَمورِ صارفین محکمے کی جانب سے بتایا گیا کہ تمام سکیموں کے تحت ضروری اجناس کا وافر ذخیرہ موجود ہے۔وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے آئندہ محرم الحرام اور امرناتھ یاتراکے لئے کئے گئے وسیع تر انتظامات کا بھی جائزہ لیا۔صوبائی کمشنرجموں نے وزیر اعلیٰ کو محرم الحرام کے جلوسوں کے طے شدہ راستوں، بجلی، پانی، صحت اور دیگر بنیادی خدمات کی دستیابی کے اِنتظامات کے بارے میں آگاہ کیا۔اُنہوں نے امرناتھ یاترا کی تیاریوں سے متعلق تفصیلات بھی فراہم کیں جن میں لکھن پور سے لے کر لمبر، بانہال، رام بن تک کے راستے شامل ہیں۔اُنہوں نے آر ایف آئی ڈِی سسٹم، رجسٹریشن مراکز، قیام گاہیں، لنگر سہولیات اور دیگر اہم اِنتظامات کے بارے میں آگاہ کیا جو یاترا کی ہموار تکمیل کے لئے کئے جا رہے ہیں۔وزیر اعلیٰ نے متعلقہ حکام کو ہدایت دی کہ جموں۔سری نگر قومی شاہراہ پر یاترا کے دوران یاتریوں اور سیاحوں کے لئے مقرر کردہ سفر کے کٹ آف ٹائم کو وسیع پیمانے پر مشتہر کیا جائے تاکہ عوام کو پیشگی معلومات فراہم کی جا سکیں۔

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
کانگریس ایس سی، ایس ٹی اور او بی سی کے حقوق چھیننے کی کوشش کر رہی ہے:ترون چگ
برصغیر
ریزرویشن معاملہ:حکومت رپورٹ کو چھپاکرذمہ داری سے راہِ فرار اختیار کر رہی ہے: پرہ
تازہ ترین
جسٹس مسیح کا کشمیر دورہ، سیکیورٹی انتظامات اور سیاحت کی بحالی کے اقدامات کوسراہا
برصغیر
جموں کشمیر کا پانی پنجاب کو دینے کی ہرگزاجازت نہیں دوں گا: عمرعبداللہ
برصغیر

Related

تازہ ترینجموں

جموں میں غیر قانونی طور کھیر کی لکڑی لے جانے والی گاڑی ضبط

June 20, 2025
جموں

عمر عبداللہ کاوندے بھارت ٹرین سے کٹرہ تک سفر

June 20, 2025
جموں

فوج کی شمالی کمان کے کمانڈر نے آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیا

June 20, 2025
جموں

پیر بابابدھن علی شاہؒ کاسالانہ عرس صوفی خانقاہیں ہم آہنگی اور امید کے مراکز :درخشاںاندرابی

June 20, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?