Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
برصغیر

بہار میں آسمانی بجلی کا قہر | 12لوگوں کی موت

Towseef
Last updated: June 18, 2025 11:25 pm
Towseef
Share
3 Min Read
SHARE

عظمیٰ نیوز سروس

پٹنہ// بہار میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران آسمانی بجلی نے قہر برپا کر دیا، جس میں 12 لوگوں کی موت ہو گئی ہے۔ وہیں ان واقعات میں ایک درجن سے زیادہ افراد بری طرح سے جھلس گئے ہیں جن کا علاج مقامی اسپتال میں چل رہا ہے۔ وزیر اعلی نتیش کمار نے آسمانی بجلی گرنے سے ہوئی اموات پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے سبھی مہلوکین کے اہل خانہ کو فوری طور پر 4-4 لاکھ روپے معاوضہ دینے کی افسروں کو ہدایت دی ہے۔نتیش کمار نے اس سلسلے میں ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا، بجلی گرنے سے 24 گھنٹے میں بکسر میں 4، مغربی چمپارن میں 3، کٹیہار میں 2، کیمور میں 1، لکھی سرائے میں 1، سیتامڑھی میں 1 شخص کی موت ہوئی جو انتہائی غمناک ہے۔ مہلوکین کے ورثا کو فوری 4-4 لاکھ روپے معاوضہ دینے کی ہدایت دی ہے۔اس دوران نتیش کمار نے لوگوں سے اپیل کی کہ، خراب موسم میں پوری طرح سے محتاط رہیں۔ آسمانی بجلی سے بچاو کے لیے محکمہ آفات انتظامیہ کے ذریعہ وقت وقت پر جاری کیے گئے مشوروں پر عمل کریں۔ خراب موسم میں گھروں میں رہیں اور محفوظ رہیں۔بہار میں ابھی شدید گرمی کا دور جاری ہے۔ یہاں 12 سے زیادہ ضلعوں میں درجہ حرارت 40 ڈگری سے تجاوز کر چکا ہے۔ اب موسم میں اچانک تبدیلی کے بعد لوگوں کو تھوڑی راحت تو ملی لیکن آسمانی بجلی کے بڑھتے واقعات نے تشویش میں اضافہ کر دیا ہے۔حکومت بہار نے کہا ہے کہ وہ حالات پر مسلسل نظر بنائے ہوئے ہے اور متاثرہ کنبوں کو ہر ممکن مدد پہنچائی جا رہی ہے۔ انتظامیہ نے لوگوں سے موسم کے خراب ہونے پر گھروں میں رہنے اور تحفظاتی ہدایات پر عمل کرنے کی اپیل کی کیونکہ مانسون کے دوران بجلی گرنے کے واقعات کافی بڑھ جاتے ہیں۔واضح رہے کہ سال 2025 میں اپریل مہینے تک بہار میں آسمانی بجلی کی زد میں آنے سے 90 لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔ نالندہ میں سب سے زیادہ 23 اموات درج کی گئی ہیں۔ اس کے علاوہ کئی مقامات پر کھیتوں، مویشیوں اور کچے مکانات کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
حکومت ریزرویشن کے مسئلے کو حل کرنے کے لیے ایک واضح ٹائم لائن طے کرے: الطاف بخاری
تازہ ترین
ایران کبھی سرنڈر نہیں کرے گا :خامنہ ای
برصغیر
ایران سے نکالے گئے جموں و کشمیر کے 94 طلبا بحفاظت دہلی پہنچ گئے: عمر عبداللہ
برصغیر
File Photo
کابینہ اجلاس میں ریزرویشن رپورٹ میں خامیوں کی نشاندہی قانونی طور قابلِِ عمل دستاویز بنانے کیلئے اس پر مزید کام کرنے کی ہدایت
کشمیر

Related

برصغیر

آرینز گروپ کو بہترین پلیسمنٹ کیلئے ایوارڈ ملا

June 18, 2025
برصغیر

حیدر آباد ہوائی اڈے کو بم سے اڑانے کی دھمکی | ایمرجنسی رسپانس ٹیم تعینات، سرچ آپریشن جاری

June 18, 2025
برصغیر

دہلی کلاس روم گھوٹالہ | ای ڈی کی 37مقامات پر چھاپہ ماری

June 18, 2025
برصغیر

کورونا سے مزید 4مریضوں کی موت | فعال معاملات کی تعداد گھٹ کر 6483ہو گئی

June 18, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?