Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
برصغیر

ہندوستان اور قبرص کی شراکت داری | اگلے پانچ برسوں کیلئے روڈ میپ تیار کریں گے:مودی

Towseef
Last updated: June 16, 2025 10:47 pm
Towseef
Share
4 Min Read
New Delhi, Apr 26 (ANI): Prime Minister Narendra Modi speaks during the distribution of more than 51,000 appointment letters to newly appointed youth in various Government departments and organisations through video conferencing, in New Delhi on Saturday. (ANI Photo)
SHARE

یواین آئی

نکوسیا//ہندوستان اور قبرص اپنی شراکت داری کو اسٹریٹجک سطح تک لے جانے کے لیے اگلے پانچ سالوں کیلئے ایک روڈ میپ تیار کریں گے، جس میں دو طرفہ دفاعی تعاون کے پروگرام اور سائبر اور سمندری علاقوں میں سیکورٹی پر بات چیت بھی شامل ہوگی۔وزیر اعظم نریندر مودی، جو قبرص کے دورے پر ہیں، پیر کو یہاں صدر نیکوس کرسٹوڈولائڈس کے ساتھ دو طرفہ بات چیت کے بعد نامہ نگاروں سے خطاب کرتے ہوئے، سرحد پار دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہندوستان کی حمایت کرنے پر قبرص کا شکریہ ادا کیا۔دو دہائیوں سے زیادہ کے وقفے کے بعد ہندوستانی وزیر اعظم کے دورہ قبرص کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ باہمی تعلقات میں ایک نیا باب لکھنے کا موقع ہے۔ دونوں ممالک شراکت داری کو اسٹریٹجک سطح تک لے جانے کے لیے پانچ سال کے لیے روڈ میپ تیار کریں گے۔ مودی نے کہا’’اپنی شراکت داری کو اسٹریٹجک سمت دینے کے لیے ہم اگلے پانچ سالوں کے لیے ایک ٹھوس روڈ میپ تیار کریں گے۔ دفاعی اور سیکورٹی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے لیے دو طرفہ دفاعی تعاون پروگرام کے تحت دفاعی صنعت پر زور دیا جائے گا۔ سائبر اور میری ٹائم سیکورٹی پر الگ الگ بات چیت شروع کی جائے گی‘‘۔دہشت گردی کے خلاف ہندوستان کی لڑائی میں تعاون کرنے کے لیے قبرص کا شکریہ ادا کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہاکہ “ہم سرحد پار دہشت گردی کے خلاف ہندوستان کی لڑائی میں قبرص کی مسلسل حمایت کے لیے شکرگزار ہیں۔ دہشت گردی، منشیات اور ہتھیاروں کی اسمگلنگ کو روکنے کیلئے ہماری ایجنسیوں کے درمیان معلومات کے تبادلے کا ایک طریقہ کار جلد از جلد تیار کیا جائے گا‘‘۔ مودی نے کہا کہ ہندوستان اور قبرص بھی اقوام متحدہ میں اصلاحات کے بارے میں ایک جیسے خیالات رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ “اقوام متحدہ کو عصری بنانے کے لیے درکار اصلاحات کے بارے میں ہمارے ایک جیسے خیالات ہیں۔ سلامتی کونسل میں ہندوستان کی مستقل رکنیت کی حمایت کے لیے ہم قبرص کے شکر گزار ہیں۔ ہم نے بحیرہ روم کے علاقے کے ساتھ رابطے بڑھانے کے بارے میں بھی بات کی۔ ہم اس بات پر متفق ہیں کہ ہندوستان-وسطی ایشیا-یورپ اقتصادی راہداری خطے میں امن اور خوشحالی کی راہ ہموار کرے گی‘‘۔وزیر اعظم نے قبرص کے اعلیٰ ترین شہری اعزاز سے نوازے جانے کو ہندوستان اور قبرص کے درمیان اٹوٹ دوستی قرار دیا۔ انہوں نے کہاکہ کل جب سے میں نے قبرص کی سرزمین پر قدم رکھا ہے، صدر مملکت اور یہاں کے لوگوں کی طرف سے دکھائی جانے والی محبت اور پیار نے میرے دل کو چھو لیا، مجھے قبرص کے اتنے بڑے اعزاز سے نوازا گیا۔یہ اعزاز صرف میرا نہیں، یہ 140 کروڑ ہندوستانیوں کا اعزاز ہے۔ یہ ہندوستان اور قبرص کے درمیان اٹوٹ دوستی کی مہر ہے۔اس کے لیے میں ایک بار پھر شکریہ ادا کرتا ہوں۔ مودی قبرص سے کینیڈا روانہ ہوں گے جہاں وہ جی7سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے۔ اس کے بعد وہ کروشیا کے دورے پر جائیں گے۔

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
ایران اسرائیل کشیدگی: بھارتی طلباء کے انخلاء کا عمل شروع ارمیہ میڈیکل یونیورسٹی کے 110 طلباء بحفاظت آرمینیا کی سرحد عبور کر گئے: جے کے ایس اے
تازہ ترین
امرناتھ یاترا کے راستے یکم جولائی سے ’نو فلائنگ زون‘ قرار
تازہ ترین
سب کو فوری طور پر تہران خالی کر دینا چاہیے: ڈونلڈ ٹرمپ
برصغیر
ایران نے اسرائیل پر داغے میزائل
برصغیر

Related

برصغیر

کورونا سے 11مریضوں کی موت | فعال کیس کم ہو کر 7264رہ گئے

June 16, 2025
برصغیر

وقت پر لوگوں کو تباہی سے بچانا سب سے اہم | ڈیزاسٹر مینجمنٹ میں عالمی رہنما بننے کی طرف گامزن:امیت شاہ

June 16, 2025
برصغیرتازہ ترین

ملک میں کورونا انفیکشن سے 11 مریضوں کی موت، کل ایکٹو کیسز کم ہو کر 7264 رہ گئے

June 16, 2025
برصغیربین الاقوامیتازہ ترین

ہندوستان اور قبرص اسٹریٹجک شراکت داری کے لیے روڈ میپ تیار کریں گے: مودی

June 16, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?