عظمیٰ نیوزسروس
جموں//جموں و کشمیر کے راجوری ضلع میں ایک مشتبہ منشیات فروش کو نارکوٹک ڈرگس اینڈ سائیکو ٹراپک سبسٹنس ایکٹ کے تحت غیر قانونی ٹریفک کی روک تھام کے سخت قانون کے تحت حراست میں لیا گیا۔پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ سنی کمار عرف سنڈی، جو بریری نوشہرہ کا رہائشی ہے، ایک عادی مجرم ہے اور سرحدی ضلع میں منشیات کے متعدد معاملات میں ملوث رہا ہے۔ترجمان نے کہا”PIT-NDPS ایکٹ کے تحت ایک حراستی وارنٹ مجاز اتھارٹی سے حاصل کیا گیا تھا۔ وارنٹ پر عمل کرتے ہوئے، کمار کو حراست میں لیا گیا ہے اور جموں جیل میں بند کر دیا گیا ہے‘‘۔