Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
تازہ ترین

سری نگر میں ٹریفک پولیس کا کریک ڈاؤن، درجنوں موٹر سائیکل ضبط

KU Admin
Last updated: June 9, 2025 2:08 pm
KU Admin
Share
3 Min Read
SHARE

عظمیٰ ویب ڈیسک
سری نگر/سری نگر شہر میں ٹریفک پولیس نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی، خطرناک کرتب بازی، اور غیر قانونی ڈرائیونگ کے خلاف بھرپور کارروائی شروع کر دی ہے۔ شہر کے مختلف علاقوں میں جاری چیکنگ مہم کے دوران درجنوں گاڑیوں اور موٹر سائیکل سواروں کے خلاف چالان کاٹے کیے گئے جبکہ متعدد موٹر سائیکلوں کو ضبط بھی کیا گیا ہے۔
ٹریفک پولیس کے ایک سینئر افسر نے یو این آئی کو بتایا کہ گزشتہ دو روز کے دوران شہر کے مختلف علاقوں میں خصوصی ناکہ چیکنگ کے دوران ٹریفک قوانین کی سنگین خلاف ورزیوں میں ملوث نوجوانوں کو موقع پر ہی روکا گیا اور ان کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی گئی۔
افسر کے مطابق، ’ہم نے کئی نوجوانوں کو بغیر ہیلمٹ، بغیر ڈرائیونگ لائسنس، اور یہاں تک کہ کم عمر بچوں کو موٹر سائیکل چلاتے ہوئے پایا۔ کئی نوجوان تیز رفتاری اور سڑکوں پر کرتب بازی کرتے ہوئے پائے گئے، جو نہ صرف ان کی اپنی جان کے لیے خطرہ ہے بلکہ دیگر شہریوں کے لیے بھی مہلک ثابت ہو سکتا ہے۔‘
ریاض احمد نامی ایک ذی عزت شہری نے یو این آئی سے بات کرتے ہوئے کہا، ’عید الاضحیٰ کے موقع پر والدین اپنے کم عمر بچوں کو گاڑیاں اور موٹر سائیکل چلانے کی اجازت دے رہے ہیں، جس کا خمیازہ ہمیں سڑک حادثات کی صورت میں بھگتنا پڑ رہا ہے۔ صرف پچھلے تین دنوں کے دوران شہر میں کئی خوفناک حادثات رونما ہوئے ہیں، جن میں متعدد نوجوان زخمی ہو چکے ہیں۔‘انہوں نے زور دیا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے سختی سے کام لیں اور والدین کو بھی ذمہ داری کا احساس دلائیں۔
ٹریفک پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ قانون کا احترام کریں، کم عمر بچوں کو گاڑیاں چلانے سے روکیں، اور ٹریفک کے اصولوں کی پاسداری کر کے نہ صرف اپنی بلکہ دوسروں کی زندگیوں کو بھی محفوظ بنائیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ آنے والے دنوں میں یہ مہم مزید سخت کی جائے گی، اور قانون شکنی میں ملوث افراد کے خلاف بلا امتیاز کارروائی جاری رکھی جائے گی۔

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
کتابی تعلیم اور عملی علم۔کون پڑھا لکھا اور کون نا خواندہ؟ تلخ و شریں
تعلیم و ثقافت
طلباء میں عدم توجّہ کا چلن فکرو ادراک
تعلیم و ثقافت
تعلیم برائے روزگار یا تعلیم برائے انسانیت؟ فہم و فراست
تعلیم و ثقافت
کیا ہے امریکی گولڈن ڈوم پروجیکٹ ؟
کالم

Related

برصغیربین الاقوامیتازہ ترین

جے شنکر نے دہشت گردی سے نمٹنے میں بیلجیئم کی حمایت کا خیر مقدم کیا

June 9, 2025
برصغیرتازہ ترین

مودی حکومت کے 11 سال کا ’سنہری دور‘ عوامی خدمت کے تئیں عزم اور لگن کاثبوت :امیت شاہ

June 9, 2025
برصغیرتازہ ترینصفحہ اول

این ڈی اے کے 11 برس: ملک سب سے تیزی سے ترقی کرنے والی بڑی معیشت بن گیا ہے :وزیر اعظم مودی

June 9, 2025
تازہ ترینصفحہ اول

پہلگام حملے کے بعد مسلح افواج نے 3 دن میں پاکستان کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دیا: لیفٹنٹ گورنر

June 9, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?