Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
جموں

ہائی کورٹ میں سینئروکلاء کے اِنتقال پر فُل کورٹ ریفرنس

Mir Ajaz
Last updated: May 29, 2025 11:28 pm
Mir Ajaz
Share
3 Min Read
SHARE

عظمیٰ نیوزسروس

جموں//جموں و کشمیراور لداخ ہائی کورٹ کے جموں وِنگ میںچیف جسٹس کے کورٹ روم میں ایک فُل کورٹ ریفرنس منعقد ہوا جس میں ممتاز قانونی شخصیات، سینئر وکلأ اشوک وِجے گپتا اور پریم سروپ دتہ، ایڈوکیٹ رمیش چندر اروڑہ اور وِنود کمار بخشی کے اِنتقال پر گہرے دُکھ کا اِظہار کیا گیا۔چیف جسٹس، جسٹس ارون پلی نے تعزیتی خطاب میں مرحومین کی قانونی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی قانون سے وابستگی، محنت اور عدلیہ کے لئے لگن نے قانونی کمیونٹی پر گہرے اورانمٹ نقوش چھوڑے ہیں۔ چیف جسٹس اور ہائی کورٹ کے دیگر ججوں نے مرحومین کی اَرواح کے دائمی سکون اور لواحقین کے سوگوار اَفراد کو یہ ناقابل تلافی نقصان برداشت کرنے کی ہمت کے لئے دعا کی۔ اِس موقعہ پر سینئر ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل اور صدرجموں ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن نے بھی تعزیتی خطابات میں مرحوم سینئر ایڈووکیٹس اشوک وِجے گپتا اور پریم سروپ دتہ، رمیش چندر اروڑا اور وِنود کمار بخشی کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ اُنہوں نے کہا کہ مرحوم وکلأنے عدل و اِنصاف کی خدمت دیانتداری، اخلاص اور خلوص نیت سے کی۔ ان کا قانونی علم اور عوام کے حقوق کے لئے عزم ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔سینئر ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل مونیکا کوہلی نے ریاست، سرکاری وکلأ اور بار کی جانب سے تعزیت پیش کی اور مرحومین کی اَرواح کے دائمی سکون اور سوگوار کنبوں کو یہ صدمہ عظیم برداشت کرنے کی ہمت کے لئے دعا کی۔صدربار ایسوسی ایشن جموں نرمل کوتوال نے بھی اپنی اور بار کے تمام اراکین کی طرف سے اِظہارِ تعزیت کی اور کہا کہ ِان وکلأ کے اِنتقال سے نہ صرف تجربہ کار قانونی ماہرین کا نقصان ہوا بلکہ نوجوان وکلأکے لئے رہنمائی کرنے والے چراغ بھی بجھ گئے۔ ان کی کمی عدالتوں اور قانونی کمیونٹی میں شدت سے محسوس کی جائے گی۔جموں وِنگ میں ججوں اور وکلأنے فُل کورٹ ریفرنس میں ذاتی طور پر شرکت کی جبکہ سری نگربنچ کے ججوں اور وکلأ نے بذریعہ ورچیول موڈ تقریب میں حصہ لیا۔ریفرنس کے اِختتام پر مرحومین کی ارواح کے احترام میں ایک منٹ کی خاموشی اِختیار کی گئی اور عدالت کا کام باقی دِن کے لئے معطل رہا۔ ریفرنس کی کارروائی کے فرائض رجسٹرار جنرل ( قائم مقام) مہندر کمار شرما نے انجام دی۔

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
جموں میں 40روزہ گرمائی تعطیلات کا اعلان
جموں
نوکری کے متلاشیوں کو دھوکہ دینے کا الزام | گورنمنٹ سکول ٹیچر گرفتار، 15دن کی عدالتی تحویل میں
جموں
پونچھ میں المناک سڑک حادثہ، دو سکوٹی سوار لقمہ اجل
پیر پنچال
بی ایچ سی بدھل میںمنظور شدہ 24 اسامیوں میں سے صرف 6 پر تعیناتیاں مریض 60 کلومیٹر دور راجوری جانے پر مجبور،پی ایچ سی کی حالت کودرست کرنے کی مانگ
پیر پنچال

Related

جموں

ریاسی کے مہورا درماڑی میں طوفانی آندھی و بارش سے تباہی | خاتون جاں بحق، درجنوں مویشی ہلاک، فصلیں و میوہ جات برباد

June 1, 2025
جموں

جنرل اوپندر دیویدی کا جموں کے پرگوال سیکٹر میں آپریشنل تیاریوں کا جائزہ

June 1, 2025
تازہ ترینجموں

جنرل اوپندر دیویدی نے جموں و کشمیر کے پارگوال سیکٹر میں آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیا

May 31, 2025
جموں

سی آر پی ایف ڈی جی کا جموں میں سیکورٹی تیاریوں کا جائزہ

May 31, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?