عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر/منشیات کے خلاف جنگ کو جاری رکھتے ہوئے پولیس نے اودھم پور کے چننی علاقے میں ایک منشیات فروش کو گرفتار کرکے اس کی تحویل سے ممنوعہ مواد بر آمد کیا ہے۔ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں بتایا کہ پولیس اسٹیشن چننی نے چننی میں ایک معمول کے ناکے کے دوران جموں سے سری نگر جارہی ایک ٹیکسی زیر نمبرJK01AV –4235 کو روکا۔
انہوں نے کہا کہ تلاشی کے دوران ایک مسافر کی تحویل سے13.54 گرام ہیرائن جیسا مواد بر آمد کیا گیا جس کے بعد اس کی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔گرفتار شدہ کی شناخت مدثر احمد بٹ ولد محمد یوسف بٹ ساکن کھنموہ لسجن سری نگر کے طور پر کی گئی ہے۔بیان میں کہا گیا کہ اس سلسلے میں پولیس اسٹیشن چننی میں ایک متعلقہ دفعات کے تحت ایک کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی گئیں۔
اودھم پور کے چننی میں منشیات فروش گرفتار، ممنوعہ مواد بر آمد:پولیس
