عظمیٰ ویب ڈیسک
سری نگر/جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس کے صدر اور سابق وزیر اعلیٰ ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے ملک بھر کے سیاحوں سے کشمیر کی سیر کرنے کی اپیل کی ہے تاکہ وہ یہاں کے پر سکون ماحول سے لطف اندوز ہوسکیں۔انہوں نے کہا کہ شری امرناتھ جی یاترا بہت اہم ہے اور زیادہ سے زیادہ تعداد میں یاتریوں کو آکر یاترا کرنی چاہئے۔موصوف صدر نے ان باتوں کا اظہار منگل کے روز سیاحتی مقام پہلگام میں نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا۔
انہوں نے کہامیں ملک بھر کے سیاحوں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ یہاں آئیں اور یہاں کے پر سکون ماحول سے لطف اٹھائیں، یہاں موسم اچھا ہے، درجہ حرارت زیادہ نہیں ہے سیاح یہاں آئیں اور یہاں کی مہمان نوازی، خوبصورتی سے لطف اندوز ہوجائیں۔ان کا کہنا تھاشری امرناتھ جی یاترا بہت اہم ہے، زیادہ سے زیادہ یاتریوں کو یہاں آنا چاہئے، بابا بولے ناتھ ان کا انتظار کر رہے ہیں۔
وفود کے مختلف ملکوں کے دورے کے بارے میں پوچھے جانے پر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہاضروری تھا کہ ہم اپنی بات رکھیںہندوستان اور پاکستان کے درمیان بات چیت کے بارے پوچھے جانے پر ان کا کہنا تھا: ‘فاروق عبداللہ جب بات چیت کی بات کرتا ہے تو اس پر الزامات لگ جاتے ہیں۔
ڈاکٹر فاروق عبداللہ کی سیاحوں کو کشمیر آنے کی اپیل
