عظمیٰ ویب ڈیسک
سری نگر/نیشنل کانفرنس کے ترجمان اعلیٰ اور رکن اسمبلی تنویر صادق نے الیکن کمیشن آف انڈیا سے جموں وکشمیر کی راجیہ سبھا سیٹوں اور بڈگام اور نگروٹہ سیٹوں کے ضمنی انتخابات کرانے کی اپیل کی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ نیشنل کانفرنس ریاستی درجے اور خصوصی درجے کی بحالی کے ایجنڈے پر قائم و دائم ہیں۔
موصوف ترجمان اعلیٰ نے پیر کو یہاں نامہ نگاروں کو بتایاچھ سات مہینے ہوئے لیکن ابھی تک جموں وکشمیر کی راجیہ سبھا سیٹوں کا الیکشن نہیں کیا گیا جس کی وجہ سے راجیہ سبھا میں جموں وکشمیر کی نمائندگی نہیں ہے۔
انہوں نے کہااس کے علاوہ نگروٹہ اور بڈگام اسمبلی نشستوں کے بھی ضمنی انتخابات اب تک نہیں ہوئے ہیں۔ صادق نے الیکشن کمیشن آف انڈیا سے یہ انتخابات منعقد کرانے کی اپیل کی۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاورکنگ کمیٹی نیشنل کانفرنس کی اہم گورننگ باڈی ہے اور یہی پارٹی کا ایجنڈا طے کرتی ہے۔ان کا کہنا تھاہم ریاستی درجے اور خصوصی درجے کی بحالی کے ایجنڈے پر قائم و دائم ہیں۔
ہم ریاستی درجے اور خصوصی درجے کی بحالی کے ایجنڈے پر قائم و دائم ہیں:تنویر صادق
