راجا ارشاد احمد
گاندربل// وسطی ضلع گاندربل میں نالہ سندھ میں ڈوبنے والے فاریسٹ گارڈ کی لاش چار روز بعد سخت محنت کے بعد نالہ سندھ سے بازیاب ہوئی۔عینی شاہدین نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ فاریسٹ گارڈ شمیم احمد میر جمعہ کے روز دوران ڈیوٹی پیر پھسلنے سے نالہ سندھ میں ڈوب گیا جس کے بعد پولیس، ایس ڈی آر ایف اور مقامی لوگوں نے چار روز تک لاش کی بازیابی کے لئے کوششیں شروع کردی ۔
تاہم آج پیر کے روز گنڈ روشن کے علاقہ میں مذکورہ فاریسٹ گارڈ کی نعش نالہ سندھ سے بازیاب کی گئی۔
گاندربل میں چار روز فاریسٹ گارڈ کی نعش بعد نالہ سندھ سے بازیاب
