غلام نبی رینہ
کنگن/ سندھ فارسٹ رینج کنگن کے گگن گیر گنڈ میں دو روز سےکمپارٹمنٹ نمبر 65B جاری آگ کی ایک ہولناک واردات میں کئی چھوٹے سرسبز درخت راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوگئے ہیں ۔
ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ محکمہ جنگلات کے ملازمین آگ پر قابو پانے میں مصروف ہیں ،تاہم ابھی تک درجنوں سرسبز درختوں کو شدید نقصان پہنچا ہوا ہے ، مقامی لوگوں نے محکمہ متعلقہ سے مطالبہ کیا ہے کہ جنگل میں لگی ہولناک آگ پر جلد از جلد قابو پانے کیلئے فوری اقدامات کئے جائیں تاکہ سبز سونے کو مزید نقصان سے بچایا جا سکے ۔
سندھ فارسٹ رینج کنگن کے گگن گیر گُنڈ میں آگ، سبز سونا تباہی کے دہانے پر
