عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر// وزیر تعلیم سکینہ ایتو نے جمعرات کو کہا کہ جموں و کشمیر میں شدید گرمی کی لہر کے پیش نظر پیر سے اسکول کے اوقات تبدیل کیے جائیں گے۔
ذرائع کے مطابق، ایتو نے کہا، محکمہ تعلیم کو ہدایت دی گئی ہے کہ گرمی کی شدت کے پیش نظر اسکول کے اوقات کار میں تبدیلی کی جائے۔
انہوں نے کہا والدین کی جانب سے شکایات موصول ہورہی ہیں کہ صبح کے وقت شدید گرمی کے باعث بچوں کو چکر آرہے ہیں جس ااعث بچوں کی صحت متاثر ہورہی ہے۔
ایتو نے مزید کہا، پیر سے اسکول کے اوقات تبدیل ہوں گے اور متعلقہ ٹیم کو ہدایت دی ہے کہ صبح کی اسمبلی کھلے میدان میں منعقد نہ کی جائےـ
انہوں نے کہا،جہاں تک گرمیوں کی چھٹیوں کا تعلق ہے، اس کے لیے مناسب وقت کا انتظار کرنا ہوگا۔
پیر سے اسکولوں کے اوقات کار میں تبدیلی ہو گی ، صبح کی اسمبلی کھلے میدانوں میں منعقد نہ کی جائے : سکینہ ایتو
