Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
تازہ ترینصفحہ اول

وقف ترمیمی ایکٹ مسلمانوں کے خلاف بڑے منصوبے کا حصہ،اِس کا آغاز مفتی سعید کے دور حکومت میں ہوا تھا : تنویر صادق

KU Admin
Last updated: April 15, 2025 2:22 pm
KU Admin
Share
4 Min Read
SHARE

عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر/نیشنل کانفرنس کے ترجمان اعلیٰ اور رکن اسمبلی تنویر صادق نے کہا کہ وقف املاک میں جاری اصلاحات مسلمانوں کو نشانہ بنانے کے لیے کی جا رہی ہیں اور سوال اٹھایا کہ دیگر مذاہب کی عبادت گاہوں اور املاک پر ایسے اقدامات کیوں نہیں کیے جا رہے۔
میڈیا سے بات کرتے ہوئے، صادق نے کہا کہ یہ اصلاحات ایک بڑے منصوبے کا حصہ ہیں، جس کا آغاز مرحوم مفتی محمد سعید کے دور حکومت میں ہوا تھا، اور تب سے وقف املاک کو سرکاری کنٹرول میں لانے کی کوششیں جاری ہیں۔
انہوں نے الزام لگایا کہ وقف بورڈ کو حکومت کے ماتحت کرنے کا عمل 2003 میں مفتی سعید کے دور میں شروع ہوا، جو مذہبی اداروں میں منظم مداخلت کی شروعات تھی۔
صادق نے کہا کہ روایتی طور پر مقامی لوگ وقف کے معاملات سنبھالتے تھے، لیکن اب سرکاری اہلکار مساجد، درگاہوں اور قبرستانوں کی ملکیت کا فیصلہ کر سکتے ہیں کیونکہ ان کی مناسب دستاویزات موجود نہیں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وقف عوامی اعتماد کا معاملہ ہے، جو رضاکارانہ عطیات سے قائم ہوتا ہے، اور اسے ریاستی مداخلت سے محفوظ رکھنا ضروری ہے۔ صرف مسلمان ہی اس کو چلا سکتے ہیں۔ حکومت کو کوئی حق نہیں کہ وہ ان املاک کو چھینے جو کمیونٹی کی فلاح کے لیے دی گئی تھیں۔
صادق نے بتایا کہ ان کی جماعت نے اس معاملے کو سپریم کورٹ میں اٹھایا ہے اور انہیں ایک منصفانہ فیصلہ کی امید ہے۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ ہندو مندروں کی زمینوں پر اصلاحات کیوں نہیں کی جاتیں، جب کہ آٹھ لاکھ ایکڑ سے زائد مندروں کی زمین کو ہاتھ تک نہیں لگایا گیا۔ انھوں نے ایک سیکولر ملک میں تمام مذاہب کے لیے یکساں قوانین ہونے چاہئیں۔
بی جے پی لیڈر سنیل شرما کی این سی پر تنقید کا جواب دیتے ہوئے، صادق نے اسے ’’غیر مؤثر‘‘قرار دیا۔ انہوں نے بی جے پی پر حکومت اور اپوزیشن دونوں میں ناکامی کا الزام لگایا، خاص طور پر اسمبلی اجلاسوں میں جل شکتی اسکینڈل پر ان کے متضاد مؤقف کی مثال دیتے ہوئے۔
انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر میں بی جے پی کی دس سالہ حکمرانی تباہی کا باعث بنی، اور جب پارٹی نے پی ڈی پی کے ساتھ اتحاد کیا تو بحران مزید گہرا ہوا۔انھوں نے کہا اصل نقصان 2003 میں ہوا اور پھر 2014 میں جب مفتی محمد سعید نے بی جے پی سے اتحاد کیا۔
صادق نے حالیہ اسمبلی میں وقف ترمیمی بل پر ہنگامہ آرائی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ این سی نے اس بل کی مخالفت کی اور اسے امتیازی قرار دیا، جس کا ریکارڈ اسمبلی میں موجود ہے۔
انہوں نے کہا کہ ان کی جماعت نے پہلے ہی ان نتائج کے بارے میں خبردار کیا تھا، اور جامع مسجد کی بندش کو کشمیر میں ’’نام نہاد نارملسی‘‘کے دعوے کے خلاف قرار دیا۔ انھوں نے سوال اٹھایا کہ اگر حالات نارمل ہیں تو جمعہ اور عید کی نمازوں کی اجازت کیوں نہیں ہے؟انھوں نے کہنا تھا کہ ہم اسی وجہ سے سپریم کورٹ گئے تاکہ مسلم املاک کو کمزور بنیادوں پر حکومت کے قبضے سے بچایا جا سکے۔

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
جموں میں 40روزہ گرمائی تعطیلات کا اعلان
جموں
نوکری کے متلاشیوں کو دھوکہ دینے کا الزام | گورنمنٹ سکول ٹیچر گرفتار، 15دن کی عدالتی تحویل میں
جموں
پونچھ میں المناک سڑک حادثہ، دو سکوٹی سوار لقمہ اجل
پیر پنچال
بی ایچ سی بدھل میںمنظور شدہ 24 اسامیوں میں سے صرف 6 پر تعیناتیاں مریض 60 کلومیٹر دور راجوری جانے پر مجبور،پی ایچ سی کی حالت کودرست کرنے کی مانگ
پیر پنچال

Related

صفحہ اول

گولیوں کا جواب گولوں سے آپریشن سندور بہادری کی علامت

May 31, 2025
صفحہ اول

پہلگام واقعہ کے بعد ہندو پاک کے مابین محدود جنگ ہوائی جہاز کا نقصان ہوا،6 طیاروں کو مار گرانے کا پاکستانی دعویٰ بالکل غلط: جنرل چوہان

May 31, 2025
صفحہ اول

فعال کوویڈ کیسز 2,710 ۔7 اموات درج

May 31, 2025
تازہ ترین

پونچھ کے چنڈک میں دلخراش سڑک حادثہ ، دو نوجوان ازجان

May 31, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?