عظمیٰ نیوز سروس
جدہ// سعودی عرب اورخلیجی ملکوں میں اتوار کو عید الفطر کی تقریب سعید منائی گئی ۔ سنیچروار کی شام ہی سعودی عرب اور دیگر ممالک میں چاند نظر آنے کے بعد یہ اعلان کیا گیا تھا کہ اتوار کو عید الفطر کی تقریب منائی جائے گی ۔ عیدکے پرمسرت موقع پرسعودی فرمانروانے دنیابھرکے اسلامی ملکوں کے رہنمائوں کو عیدکی مبارکباددی ہے۔عید کے بڑے اجتماعات مسجدالحرام مکہ المکرمہ اور مسجدنبوی مدینہ منورہ میں ہوئے۔اس موقع پرمسلم امہ کی ترقی اورخوشحالی کے لئے خصوصی دعائیں کی گئی۔ مکہ مکرمہ میں مسجد الحرام اور مدینہ منورہ میں مسجد نبوی میں نماز عید ادا کر دی گئی۔سعودی عرب میں عید کی نماز کے سب سے بڑے اجتماع حرم شریف اور مسجد نبوی میں ہوئے جن میں لاکھوں افراد نے شرکت کی۔ شاہی خاندان کے ارکان، علماء و شیوخ نے نماز عید میں شرکت کی۔کینیڈا ، افغانستان، ترکیہ ، مصر، متحدہ عرب امارات اور خلیجی ممالک میں بھی عید منائی گئی۔خادم الحرمین الشریفین شیخ عبد الرحمان سعود س نے اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں ہوئے کہا کہ ہمیں اورآپ کو رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں روزے رکھنے اور راتوں کو نمازیں ادا کرنے کا انعام دیا گیا اور ہم اس سے تمام نیک اعمال قبول کرنے کی دعا کرتے ہیں۔ سی این آئی مانیٹر نگ کے مطابق خادم الحرمین الشریفین شیخ عبدالرحمان سعودس نے سال 1445ھ کی عیدالفطر کی آمد کے موقع پرقوم سے خطاب کیا ہے۔تمام اہل اسلام کوعیدالفطر کے مبارک موقع پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے انہوں نے دعا کی کہ اللہ سعودی مملکت اور دنیا کے تمام ممالک کو ہر برائی اور نقصان سے محفوظ رکھیں۔