Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
بین الاقوامی

غزہ میں اسرائیلی مظالم جاری | حملہ میں واحد کینسر ہسپتال تباہ

Towseef
Last updated: March 22, 2025 11:43 pm
Towseef
Share
2 Min Read
SHARE

یواین آئی

غزہ//اسرائیلی فوج کے غزہ میں مظالم جاری ہیں، صیہونی فوج نے حملہ کر کے کینسر کے مریضوں کے لیے قائم ترک فلسطین فرینڈشپ ہسپتال تباہ کر دیا۔قطری نشریاتی ادارے ’الجزیرہ‘ کے مطابق صلاح الدین اسٹریٹ کے قریب نیٹزارم کوریڈور میں واقع یہ ہسپتال وسطی اور شمالی غزہ میں اسرائیلی فوج کے سابق فوجی حملے کے دوران کمانڈ سینٹر کے طور پر استعمال کیا جا رہا تھا۔2017 میں ترکیہ کی جانب سے 3 کروڑ 40 لاکھ ڈالر عطیہ سے دوبارہ تعمیر کیے جانے کے بعد آج اسے مکمل طور پر تباہ کر دیا گیا ہے۔اس ہسپتال میں سالانہ 10 ہزار کینسر کے مریضوں کا علاج کیا جاتا تھا۔یہ حملہ ایسے وقت میں کیا گیا ہے، جب اسرائیل نے کہا تھا کہ وہ نیٹزارم کوریڈور کو بڑھا رہا ہے اور صلاح الدین اسٹریٹ پر تمام نقل و حرکت کو روک رہا ہے۔غزہ کے شمال اور جنوب کے درمیان سفر کرنے کے خواہشمند افراد الرشید اسٹریٹ کا استعمال کرتے ہیں، جو اسرائیلی حملوں کی وجہ سے دن بدن خطرناک ہوتی جارہی ہے۔ادھر، غزہ شہر میں اسلامی یونیورسٹی کی میڈیکل فسیلٹی پر بھی فضائی حملہ کیا گیا ہے۔اسرائیلی فوج کے جنوبی غزہ کے رفح پر زمینی حملے جاری ہیں جبکہ صیہونی فوج وسطی علاقوں کے قریب شمال کی طرف بڑھ رہی ہے۔قطری نشریاتی ادارے ’الجزیرہ‘ کے مطابق اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ جنوبی غزہ کے رفح پر زمینی حملہ جاری ہے اور فوجی دستے بیت لاہیہ اور وسطی علاقوں کے قریب شمال میں داخل ہو رہے ہیں۔طبی حکام نے بتایا کہ منگل کو اسرائیل کی جانب سے غزہ جنگ بندی کی خلاف ورزی کے بعد سے حملوں میں 590 سے زائد فلسطینیہلاک ہو چکے ہیں، جبکہ اسرائیلی فضائی حملوں اور زمینی حملوں میں شدت کے ساتھ شہادتوں میں اضافہ جا رہا ہے۔غزہ کی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ غزہ پر اسرائیل کے حملوں میں کم از کم 49 ہزار 617 فلسطینی ہلاک اور ایک لاکھ 12 ہزار 950 زخمی ہو چکے ہیں۔

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
حیات پورہ منگناڑ میں ادارہ قران و اہلبیت کا سنگ بنیاد رکھا گیا
پیر پنچال
خطہ پیر پنچال میں عید الاضحی مذہبی عقیدت و احترام اور انتہائی جوش و خروش کے ساتھ منائی گئی مساجد میںروح پرور اجتماعات، علمائے کرام کے بصیرت افروز خطبات، قربانی کے جذبے، سماجی ذمہ داریوں، اور بین المذاہب ہم آہنگی پر زور
پیر پنچال
فوج کاناچلانہ میں مسلمانوں کیلئے عید ملن پارٹی کا اہتمام
خطہ چناب
وادی چناب کے رام بن، کشتواڑاور ڈوڈہ میں نماز عید الاضحی کے بھاری اجتماعات کشتواڑ میں40ہزار لوگوں نے نمازعیدادا کی،ضلع رام بن میں بانہال میںنماز عید الاضحی کی سب بڑی تقریب
خطہ چناب

Related

برصغیربین الاقوامیتازہ ترین

جے شنکر نے دہشت گردی سے نمٹنے میں بیلجیئم کی حمایت کا خیر مقدم کیا

June 9, 2025
بین الاقوامیتازہ ترین

حج 1446ھ کے دوران پانچ ہزار سے زائد طبی رضاکاروں نے خدمات انجام دیں:سعودی وزارتِ صحت

June 8, 2025
برصغیربین الاقوامیتازہ ترین

یمن : عید الاضحیٰ کی نماز کے فوراً بعد اندھا دھند فائرنگ ،12 افراد جاں بحق

June 8, 2025
بین الاقوامی

الزامات اور دھمکیوں کا تبادلہ ٹرمپ اور مسک کی دوستی دشمنی میں بدل گئی

June 6, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?