Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
جموں

چناب پر میترا پُل اگست2026تک مکمل ہوگا | اَفرادی قوت اور مشینری کو متحرک کیا گیا،بروقت تکمیل کیلئے کام تیز:نائب وزیراعلیٰ

Towseef
Last updated: March 12, 2025 11:58 pm
Towseef
Share
6 Min Read
SHARE

عظمیٰ نیوزسروس

جموں// نائب وزیر اعلیٰ سریندر چودھری نے کہا کہ دریائے چناب پرمیترا۔رام بن پُل جس کی لاگت 41.78 کروڑ روپے ہے، اگست 2026 ء تک مکمل کیا جائے گا۔نائب وزیر اعلیٰ ایوان میںرُکن اسمبلی ارجن سنگھ راجو کی طرف سے اُٹھائے گئے سوال کا جواب دے رہے تھے۔اُنہوں نے کہا کہ اَفرادی قوت اور مشینری کو متحرک کر کے کام کی رفتار تیز کر دی گئی ہے تاکہ یہ منصوبہ مقررہ مدت میں مکمل ہو سکے ۔ اُنہوں نے ایوان کو مطلع کیا کہ سی آ ر آئی ایف کے تحت منظور شدہ اِس پُل کی تعمیر میں تاخیر ہوئی کیوں کہ این ایچ اے آئی نے اسے 4۔لین رام بن فلائی اوور کے ساتھ جُڑنے کی اجازت نہیں دی جہاں تیز رفتار گاڑیوں کی آواجاہی رہتی ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ اب یہ پل پرانے قومی شاہراہ (این ایچ) سے جُڑے گا جس کی وجہ سے اس کی اونچائی 8.5 میٹر بڑھائی جا رہی ہے اور سپین 30 میٹر اضافے کے ساتھ 300 میٹر تک بڑھایا جا رہا ہے۔نائب وزیر اعلیٰ نے بتایا کہ:پل کے دونوں کناروں (ابٹمنٹس) کی بنیاد مکمل ہو چکی ہے۔میترا سائیڈ پر گینٹری نصب کر دی گئی ہے اور کاسٹنگ کاکام جاری ہے۔اُنہوں نے رام بن سائیڈ پر پیر ہیڈ کا کام جاری ہے اور سیگمنٹ اورڈیک سلیب کی کاسٹنگ بھی شروع کی گئی ہے۔اُنہوں نے مزید بتایا کہ اِس منصوبے میں تیزی آئی ہے کیوںکہ ٹھیکیدار نے بڑی تعداد میں اَفراد قوت اور مشینری کو متحرک کیا ہے۔اُنہوں نے کہا کہ 41.78 کروڑ روپے کے منظور شدہ بجٹ میں سے اَب تک 21.10 کروڑ روپے جاری کئے جا چکے ہیں اور منصوبہ اگست 2026 ء تک مکمل ہونے کی توقع ہے۔

دھار ۔ ادھم پور چار لین سڑک کا کام بی آر او کے ذریعے شروع ہو گا

عظمیٰ نیوزسروس

جموں//نائب وزیراعلیٰ سریندرکمار چودھری نے آج کہا کہ دھار۔ اودھمپور سڑک کو دو لین سے چار لین میں اَپ گریڈ کرنے کی تجویز پروجیکٹ سمپارک، بی آر او کے تحت دی گئی ہے اور اِس معاملے کو مزید منظوری کے لئے ناردرن کمانڈ کو بھیج دیا گیا ہے۔ نائب وزیراعلیٰ ایوان میں رُکن اسمبلی ستیش کمار شرما کے ایک سوال کا جواب دے رہے تھے۔اُنہوں نے کہا کہ جب مجاز اَتھارٹی اس منصوبے کو منظور کرے گی تو اس کی اَپ گریڈیشن اور چار لیننگ کا کام بارڈر روڈز آرگنائزیشن (بی آر او) انجام دے گا۔اِس موقعہ پر بلونٹ سنگھ منکوٹیہ ، راجیو جسروٹیہ اور پون گپتا نے بھی اِس معاملے میں ضمنی سوالات اُٹھائے۔

مائیگرنٹ قبائل میں جان و مال کے کسی نقصان کی کوئی اِطلاع نہیں:نائب وزیرا علیٰ

عظمیٰ نیوزسروس

جموں//حکومت نےمطلع کیاکہ گلاب گڑھ حلقہ کے سلسلے میں گزشتہ دو برسوں (2023 ء اور 2024ء ) میں یا نقل مکانی کے دوران بھاری بارش یا سیلاب کی وجہ سے قبائلی کمیونٹی کے کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔ نائب وزیر اعلیٰ سریندر چودھری ایوان میں اِنجینئر خورشید احمد کے ایک سوال کا جواب دے رہے تھے ۔ وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی جانب سے نائب وزیرا علیٰ نے ایوان کو یقین دِلایا کہ حکومت نقل مکانی کرنے والی قبائلی آبادی کی سلامتی ، حفاظت اور فلاح وبہبود کو یقینی بنانے کے لئے پُر عزم ہے۔

سڑکوں کی اَپ گریڈیشن ٹریفک دبائو اور سڑک کی خستہ حالی کو مد نظر رکھ کرکی جاتی ہے:نائب وزیر اعلیٰ

عظمیٰ نیوزسروس

جموں// نائب وزیر اعلیٰ سریندر چودھری نےکہا کہ سڑکوں کی اپ گریڈیشن ٹریفک کے بڑھتے ہوئے دباؤ اور اگر کہیں سڑک میں خرابی نظر آئے تو اس کے مطابق کی جاتی ہے۔نائب وزیراعلیٰ ایوان میں رُکن قانون ساز ٹھاکر رندھیر سنگھ کی طرف سے اُٹھائے گئے ایک سوال کا جواب دے رہے تھے۔اُنہوں نے کہا کہ محکمہ تعمیراتِ عامہ (آر اینڈ بی) کو ریاستی سڑکوں، بڑے ضلع کی سڑکوں، دیگر ضلع کی سڑکوں اور دیہاتی سڑکوں کی تعمیر کا اِختیار حاصل ہے۔نائب وزیر اعلیٰ نے بتایا کہ پی ڈبلیو ڈی ایم او آر ٹی ایچ کے ذریعہ تفویض کردہ قومی شاہراہوں کی بھی تعمیر کر رہا ہے۔اُنہوں نے کہا کہ سڑک کی ہر کیٹیگر ی کو ذیلی سطح کی مضبوطی اور آئندہ دس برسوں کے لئے ٹریفک کے دبائوکو مدنظر رکھتے ہوئے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ سڑک کے ہر زُمرے کی اَپ گریڈیشن کو اس وقت مدنظر رکھا جاتا ہے جب ٹریفک کا دبائو بڑھتا ہے اور سڑک کی خستہ حالی محسوس ہوتی ہے یا وسائل کی دستیابی سے مشروط جیومیٹرکس میں بہتری کی ضرورت ہوتی ہے۔

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Elvis The new Queen Lifetime Video slot Enjoy Totally free WMS Online slots
Nordicbet Nordens största spelbolag med gambling enterprise och possibility 2024
blog
Elvis the new king Gambling establishment Online game Courses
Find Better On the web Bingo Web sites and you may Exclusive Also provides in the 2025

Related

جموں

ڈاکٹر جتیندرکاآئی آئی ایم جموں میں 5روزہ جامع واقفیت پروگرام کا افتتاح

July 14, 2025
جموں

نائب تحصیلداربھرتی میں لازمی اردو کیخلاف بھاجپاممبران اسمبلی کا احتجاج اردو زبان کی شرط کو منسوخ کرنے کامطالبہ، احتجاج میں شدت لا نے کا انتباہ

July 14, 2025
جموں

آئی جی پی جموں کا پولیس سٹیشن بشناہ کا دورہ جوانوں کیلئے پریفیب بیرک کا افتتاح ،افسروںسےبات چیت کی

July 14, 2025
جموں

حکومت لوگوں کو دہلیز پر صحت خدمات فراہم کرنے کیلئے پُرعزم نائب وزیر اعلیٰ کا سب ڈسٹرکٹ ہسپتال اکھنور کا معائینہ،علاج و خدمات پر زور

July 12, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?