دمشق/یو این آئی/شام میں سیکورٹی فورسز کی معزول صدر بشار الاسد کے حامیوں کے ساتھ ہونے والی جھڑپوں میں ہلاکتوں کی تعداد 524ہوگئی۔سیرین آبزرویٹری کے مطابق جمعرات سے جھڑپوں میں 213 سیکورٹی اہلکار اور جنگجوئوں سمیت 524 افراد ہلاک ہوچکے ہیںساحلی ریجن میں ہونے والی جھڑپوں میں سیکورٹی فورسز اور اتحادی گروپوں کے حملوں میں 311شہری مارے گئے۔