Facebook Twitter Youtube
Notification
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Reading: جنگ بندی کے بعد کا غزہ، 80فیصد تباہ | کھنڈرات سے ایک نئی زندگی کاعزم | ملبے سے 120لاشیں برآمد،15ہزار زخمیوں کو علاج کی ضرورت
Share
Kashmir UzmaKashmir Uzma
Font ResizerAa
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
  • ملٹی میڈیا
  • اداریہ
  • ادب نامہ
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Follow US
Home » جنگ بندی کے بعد کا غزہ، 80فیصد تباہ | کھنڈرات سے ایک نئی زندگی کاعزم | ملبے سے 120لاشیں برآمد،15ہزار زخمیوں کو علاج کی ضرورت
بین الاقوامی

جنگ بندی کے بعد کا غزہ، 80فیصد تباہ | کھنڈرات سے ایک نئی زندگی کاعزم | ملبے سے 120لاشیں برآمد،15ہزار زخمیوں کو علاج کی ضرورت

Towseef
Last updated: January 22, 2025 9:03 pm
Towseef
Share
6 Min Read
SHARE

عظمیٰ مانیٹرنگ ڈیسک

غزہ//شمالی غزہ کا 80 فیصد حصہ اسرائیلی حملوں میں تباہ ہو چکا ہے ۔ملبہ ہٹانے کی کوششوں کے دوران 120 فلسطینیوں کی لاشیں برآمد کی گئیں۔تباہی کے باوجود بے گھر فلسطینی اپنے گھروں کو لوٹ رہے ہیں۔تباہ حال غزہ میں اب بھی امید باقی ہے حماس کے سیاسی بیورو کے رکن خلیل الحییہ نے تعمیر نو کا کام شروع کرنے کا اعلان کیا۔فلسطینی کھنڈرات سے ایک نئی زندگی کی تعمیر کے لئے پرعزم ہیں۔ یہاں تک کہ نصرت کی تباہ حال گلیوں میں ایک بازار بھی قائم کیا گیا تھا۔جنگ بندی کے بعد امدادی ٹرک غزہ میں داخل ہو رہے ہیں۔اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ منگل کے روز 897 امدادی ٹرک غزہ میں داخل ہوئے ۔یہ بھی اعلان کیا گیا تھا کہ مصر اور غزہ کی پٹی کے درمیان رفح سرحدی گزرگاہ کو فلسطین کے لیے چند دنوں میں کھول دیا جائے گا۔غزہ میں جنگ بندی کے نفاذ کے بعد اسرائیل نے مغربی کنارے میں اپنے حملوں میں اضافہ کر دیا۔جنین میں 10 فلسطینی مارے گئے ۔ 40 افراد زخمی ہوئے ۔اسرائیل کے نئے حملوں کے نتیجے میں جنین پناہ گزین کیمپ سے 600 سے زائد فلسطینی بے گھر ہو چکے ہیں۔اسرائیلی فوج نے مشرقی القدس کے شوافت پناہ گزین کیمپ میں ایک فلسطینی کو بھی زخمی کر دیا۔ سرکاری میڈیا آفس کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج غزہ جنگ کے دوران محصور پٹی سے ہزاروں فلسطینیوں کی لاشیں بھی چوری کرکے لے گئی ہے ۔غزہ کے سرکاری میڈیا آفس نے غزہ جنگ کے 470 دنوں کے دوران ہونے والے نقصانات کے دل دہلا دینے والے اعداد و شمار جاری کیے ہیں۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اسرائیلی بربریت کے باعث ہلاک ہونے والے 46 ہزار 960 افراد کی لاشیں اسپتال لائی گئیں، مرنے والوں میں 17 ہزار 861 بچے اور 12 ہزار 316 خواتین شامل تھیں۔اسرائیلی حملوں کے باعث غزہ کے 2 ہزار 92 خاندان مکمل طور پر ختم ہوگئے ، جبکہ 4 ہزار 889 خاندانوں کا صرف ایک فرد اس جنگ میں محفوظ رہ سکا ہے ۔سرکاری میڈیا آفس کا کہنا ہے کہ ایک سال سے کم عمر کے 808 بچے اس جنگ میں جاں بحق ہوئے جبکہ 44 بچے خوراک کی قلت اور 8 شدید سردی کی وجہ سے ہلاک ہوئے ۔مسلط کی گئی جنگ میں ایک لاکھ 10 ہزار 725 فلسطینی زخمی ہوئے جن میں سے 15 ہزار زخمیوں کو طویل عرصے تک علاج کی ضرورت ہے ۔زخمی ہونے والے افراد میں 4 ہزار 500 افراد جسم کے مختلف اعضا سے محروم ہوگئے ، ان زخمیوں میں 18 فیصد تعداد بچوں کی ہے ۔غزہ کے سرکاری میڈیا دفتر کے مطابق اسرائیلی فوج نے جنگ کے 470 دنوں میں غزہ پر ایک لاکھ ٹن بارود برسایا۔ جس کے نتیجے میں 38 ہزار 495 بچے اپنے والدین میں سے کسی ایک یا دونوں سے محروم ہوگئے ہیں جبکہ 13 ہزار 901 خواتین بیوہ ہوگئی ہیں۔غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں 137 اسکول اور یونیورسٹیاں مکمل طور پر تباہ ہوگئیں جبکہ 357 کو جزوی طور پر نقصان پہنچا۔اسرئیلی فوج نے غزہ کے 162 مراکز صحت پر حملے کیے جن میں سے 80 کو ناقابل استعمال بنا دیا جبکہ اسرئیلی فوج نے غزہ کے 34 اسپتالوں پربھی حملے کیے ، انہیں آگ لگائی اور ناقابل استعمال بنادیا۔اسرائیلی حملوں میں 12 ہزار 800 طالب علم، 760 اساتذہ اور تعلیمی عملے کے افراد اور 150 اسکالرز، ماہرین تعلیم اور یونیورسٹی پروفیسر جاں بحق ہوئے جبکہ 7 لاکھ 85 ہزار طلبہ تعلیم سے محروم ہوئے ۔اسرائیلی حملوں سے قبرستان بھی محفوظ نہ رہے اور غزہ کے 60 قبرستانوں میں سے 19 مکمل طور پر یا جزوی طور پر تباہ ہوگئے جبکہ اسرائیلی فوج نے قبرستانوں سے 2300 فلسطینیوں کی لاشیں چرائیں۔اسرائیلی حملوں میں 158 مساجد کو جزوی طور پر نقصان پہنچا جبکہ 3 گرجا گھر بھی اسرائیلی حملوں کا نشانہ بنے ۔ حملوں میں غزہ کی 823 مساجد مکمل تباہ ہوگئیں۔اسرائیلی حملوں میں غزہ کے ایک لاکھ 61 ہزار رہائشی یونٹس مکمل طور پر تباہ ہوگئے ، 82 ہزار رہائشی یونٹس رہائش کے قابل نہیں رہے جبکہ ایک لاکھ 94 ہزار رہائشی یونٹس کو جزوی طور پر نقصان پہنچا۔

اسرائیلی جارحیت جاری، مزید 9فلسطینی جاں بحق

عظمیٰ مانیٹرنگ ڈیسک

غزہ//غزہ میں جنگ بندی کے معاہدہ کے بعد بھی فلسطین میں اسرائیل کے حملوں کا سلسلہ جاری ہے، تازہ ترین حملے میں مزید 9 فلسطینی جاں بحق ہوگئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق حماس اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی معاہدے کے بعد صیہونی افواج نے ہیلی کاپٹروں کی معاونت سے مغربی کنارے کے شہر جنین پر فضائی بمباری کی جس کے نتیجے میں کم از کم 9 فلسطینی ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔فلسطینی ہیلتھ سروسز کے مطابق صیہونی فوج کی جانب سے کی گئی بم باری کے نتیجے میں کم از کم 9 فلسطینی ہلاک ور 35 افراد زخمی ہوئے۔دوسری جانب اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے اس حملے کو بڑا اور اہم فوجی آپریشن قرار دیا ہے۔

Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
جموں و کشمیر میں دوہرے نظام سے افراتفری اور انتشار، ریاستی درجہ بحالی ہی واحد حل: طارق قرہ
تازہ ترین صفحہ اول
سری نگر جموں شاہراہ پر سکیورٹی مزید سخت، چپے چپے پر سلامتی عملے کی تعیناتی
تازہ ترین صفحہ اول
انسانی ہمدردی کی بنیاد پر یاسین ملک کیس کا جائزہ بلاجواز: اشوک کول
تازہ ترین
پاک۔سعودیہ دفاعی معاہدہ ’کسی تیسرے ملک‘ کے خلاف نہیں:پاکستانی دفتر خارجہ
برصغیر بین الاقوامی تازہ ترین

Related

برصغیربین الاقوامیتازہ ترینصفحہ اول

پاک-سعودیہ دفاعی معاہدے نے مشرق وسطیٰ کی سلامتی میں ایٹمی تحفظ کو شامل کردیا

September 20, 2025
بین الاقوامی

نیپال کے بعد اب فلپائن میں عوام کا ’ہلہ بول‘ | سرکاری فنڈس میں گھوٹالہ کے خلاف سڑک پر اتریں گے لاکھوں لوگ

September 19, 2025
بین الاقوامی

غزہ میں فوری جنگ بندی،امریکہ نے قرارداد چھٹی بار ویٹو کردی

September 19, 2025
بین الاقوامی

روس میں پھر طاقتور زلزلہ، سونامی کا الرٹ جاری

September 19, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?